اوورسیز پاکستانیز

عمران خان نے “نا منظور ڈاٹ کام” ویب سائٹ لانچ کردی

ہم انتخابی مرحلے کو یقینی بنانے کی جدوجہد کی طرف بڑھ رہے ہیں ، اوورسیز پاکستانیز سپورٹ کریں ، عمران خان


اسلام آباد (اردو نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نامنظور ڈاٹ کام کے نام سے ایک ویب سائٹ جاری کر دی ہے ۔

اس پر عمران خان نے اوورسیز میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کو عطیات دیں ۔ عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نامنظور ڈاٹ کام ویب سائٹ لانچ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تحریک انصاف ایک نئے الیکشن کے مرحلے کی طرف جاری ہے اور ہمارا یہ ترجیح ہے کہ حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانی حسب سابق اپنا کردار ادا کریں اور ویب سائٹ پر جا کر عطیات دیں 

 

Related Articles

Back to top button