بین الاقوامی

کانگریس وومین کیرولائن میلونی کا نیویارک سٹی اور سٹیٹ قائدین کے ہمراہ پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

ہر اہم ایوان پر پاکستان میں سیلاب کی شکل میں آنیوالی قدرتی آفت کے بارے آگاہی پیدا کی جائے گی اور زور دیا جائیگا کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے ،نیویارک سٹی اور سٹیٹ کے منتخب قائدین کی پریس کافرنس

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ کے ارکان کانگریس سمیت اہم قائدین کا پاکستان اور پاکستان کے سیلاب زدگان سے نہ صرف اظہار یکجہتی کا سلسلہ جار ی ہے بلکہ اُن کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے ۔

نیویارک سے امریکی کانگریس وومین کیرولائن میلونی نے نیویارک سٹی اور سٹیٹ کے منتخب قائدین بورو پریذیڈنٹ مین ہیٹن مارک لیوائن، سٹیٹ سینیٹر لز کروگر، اسمبلی وومین جینیفر راج کمار، کونسل ممبر جولی مینن اور کمیونٹی بورڈ پریذیڈنٹ رسل سکوائیر کے ہمراہ مسلم امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ” مسلم والنٹئیرز فار نیویارک “ کی سارہ حسین سمیت دیگر کے ہمراہ”روپرٹ پارک“ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔

US should do more to help Pakistan deal with the floods, Rep. Maloney & New York elected officials

پریس کانفرنس میں قونصل جنرل پاکستان عائشہ علی کے علاوہ پاکستان میں خدمات خلق میں اہم کردارادا کرنیوالی تنظیموں انڈس ہسپتال، پاکستان چلڈرن ریلیف اور دی سٹیزن فاو¿نڈیشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
کانگریس وومین میلونی کا کہنا تھا کہ و ہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا مزید جائزہ لینے کےلئے ایک اور کانگریس وفد کے دورہ پاکستان کی کوشش کریں گی ۔ کانگریس وومین کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے حوالے سے ایک الارم ہے جو کہ سب کے لئے باعث تشویش ہونا چاہئیے ۔

نیویارک سٹی اور سٹیٹ کے منتخب قائدین کی جانب سے مسلم والنٹئیرز کو یقین دلایا گیا کہ ہر اہم ایوان اور فورم پر پاکستان میں سیلاب کی شکل میں آنیوالی قدرتی آفت کے بارے آگاہی پیدا کی جائے گی اور زور دیا جائیگا کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے

کونسل جنرل عائشہ علی کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی کی آبادی سے چار گنا اور کینیڈا کی آبادی کا90فیصد کے برابر پاکستان کی 33ملین آبادی سیلاب کی وجہ سے زیر آب آگئی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی وہ قیمت ادا کی ہے کہ جس کا وہ عالمی طور پر نصف فیصد بھی ذمہ دار نہیں ۔

انڈس ہسپتال، پاکستان چلڈرن ریلیف اور دی سٹیزن فاونڈیشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے ادارے سیلاب زدگان کی مدد ہی نہیں بلکہ نظام زندگی کی بحالی تک اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے
سارہ حسین سمیت مسلم والنٹئیرز کی خواتین ارکا ن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کا پانی جوں جوں نیچے آرہا ہے ، سیلاب زدگان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور ہم امریکہ میں مسلسل آگاہی پیدا کرتے رہیں گے کہ دنیا اس مسلہ کو بھولے نہ اور پاکستان اور سیلاب زدگان کے نظام زندگی کی بحالی میں مسلسل ساتھ دیتی رہے

نیویارک

Related Articles

Back to top button