نیویارک میں 23ستمبر کو مسلم ڈے پریڈ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا کے امام صاحبان اور مسلم کمیونٹی کی اہم تنظیموں کے قائدین اور ارکان بڑی تعداد میں پریڈ میں شریک ہونگے
نیویارک (اردو نیوز) نیویارک سٹی میں حسب روایت اس سال بھی مسلم ڈے پریڈ 23ستمبر کو نکالی جائے گی ۔ مسلم ڈے پریڈ کمیٹی کے چئیرمین پیر سید میر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 34ویں مسلم ڈے پریڈ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، انہوں نے کمیونٹی کی اہم شخصیات ، ارکان اور تنظیموں اور ان کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جوق در جوق پریڈ میں شریک ہو کر اس کو کامیاب بنائیں ۔
مسلم ڈے پریڈ اور مسلم فاو¿نڈیشن کے میاں فیاض اور عین الحق کا کہنا ہے کہ پریڈ میں اسلامک سنٹر کے امام صاحبان اور اہم تنظیموںکے قائدین شریک ہوں گے ۔ انہوں نے کہ مسلم پریڈ میں شامل ہو اپنی شناخت اور ثقافت کو اجاگر کریں ۔
مسلم ڈے پریڈ کے قائدین نے مسلم امریکن کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ پریڈ کو کامیاب بنانے میں پریڈ کمیٹی اور منتظمین کا ہر ممکن طریقے سے ساتھ دیں اور سپورٹ کریں ۔پریڈ 23ستمبر کو دوپہر ٹھیک ساڑھے بارہ بجے 38سٹریٹ اور میڈیسن ایونیو سے شروع ہو گی ۔