" "
پاکستانخبریں

مسکان خان سے اظہار یکجہتی ؛ نیویارک میں 21فروری کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

احتجاجی مظاہرہ سوموار21فروری کو دوپہر دوبجے ففتھ ایونیو اور 64سٹریٹ، نیویارک سٹی (مین ہیٹن) میں واقع انڈین قونصلیٹ کے سامنے منعقد ہوگا

نیویارک (پ ر )انڈین مسلم ، سکھ و کشمیری کمیونٹیز کی مختلف مذہبی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے زیر اہتمام کرناٹکا(بھارت) میں مسلمان سٹوڈنٹ مسکان خان کی جانب سے حجاب پہننے کے مسلہ پر پیدا ہونے والے پرتشدد اور ہراساں کئے جانے کے واقعہ سمیت بھارت میں مسلم خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ جاری نارا سلوک اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف نیویارک میں سوموار 21فروری کو ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
یہ احتجاجی مظاہرہ سوموار21فروری کو دوپہر دو بجے ففتھ ایونیو اور 64سٹریٹ، نیویارک سٹی (مین ہیٹن) میں واقع انڈین قونصلیٹ کے سامنے منعقد ہوگا۔احتجاجی مظاہرے میں مسکان خان سمیت بھارت میں مسلم خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ پیش آنے والے بدترین پرتشدد واقعات ، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور امریکی و عالمی رائے عامہ کی توجہ مودی حکومت کی فاشسٹ پالیسیوں کی جانب مرکوز کروائی جائے گی ۔
انڈین مسلم ، سکھ و کشمیری کمیونٹیز کی مختلف مذہبی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کمیونٹیز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بچوں ، بوڑھوں ، جوانوں بالخصوص خواتین کے ساتھ احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں اور مسکان خان سمیت مظلوم بھارتی مسلم خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ۔

 

Related Articles

Back to top button