اوورسیز پاکستانیز

صوفی مشتاق کمبوہ کا دورہ پاکستان :نیویارک واپسی پر خیر مقدم

علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کی جانب سے صوفی مشتاق احمد کمبوہ کو پاکستان کے کامیاب دورہ کی مبارکباد، نیویارک واپسی پر استقبالیہ دیا گیا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت ، بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے چیف کوارڈی نیٹر صوفی مشتاق احمد کمبوہ پاکستان کا طویل دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ واپس پہنچ گئے ہیں ۔ صوفی مشتاق احمد کمبوہ کی نیویارک واپسی پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا اور انہیں خوش آمدید کہا گیا ۔ صوفی مشتاق احمد کمبوہ جب علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر پہنچے تو انہیں پھول پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا ۔

استقبالیہ انجمن غوثیہ نیویارک کے صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ قاسمی ، ناصر اعوان ، طاہر بھٹہ ، چوہدری جاوید چیچی ،شمس الزمان،ملک اکرم، راجہ ضمیر پوران ، غیاث الدین سندھو، ملک خالد سمیت دیگر ارکان اور نعت خوان محمد اصغر چشتی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
سید صفدر حسین شاہ نے تلاوت قرآن مجید کی جبکہ اصغر چشتیہ نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔

ناصر اعوان نے علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے تمام عہدیداران کی جانب سے صوفی مشتاق احمد کمبوہ کو پاکستان کے کامیاب دورہ کی مبارکباد دی اور دورہ پاکستان کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی سمیت بھائی چارے اور اخوت کی کوششوں و خدمات بالخصوص غریب و سیلاب زدہ عوام کی مدد کے سلسلے میں کی جانیوالی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

صوفی مشتاق کمبوہ نے کہا کہ وہ عزت افزائی اور پذیرائی کے سلسلے میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے مشکور و ممنون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم امریکہ میں رہتے ہیں ۔ پاکستان سے ہزاروں میل دور امریکہ میں بسنے کے باوجود پاکستان ہر وقت ہمارے دلوں میں بستا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ نے اگر ہم پر اپنا فضل فرمایا ہے تو وطن سے محبت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے ہم وطنو کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان میں غریب عوام کی اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن خدمت کی ہے اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کی جانب سے بھی خدمت خلق کا جو سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اسے بھی جاری رکھیں گے ۔آخر میں سید صفدر حسین شاہ نے خصوصی دعا کروائی ۔

 

Related Articles

Back to top button