پاکستان

منیر اکرم نے سوشل میڈیا سے متعلق اپنی پالیسی واضح کر دی

میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ ہر گھنٹے بعد سٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا جائے کہ ہم کیا کررہے ہیں

تاہم،پاکستان مشن ، سوشل میڈیا پر موجود ہے اور پاکستان مشن کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کے ذریعے ہم ضروری معلومات کو شئیر کرتے رہیں ہیں

نیویارک (اردو نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سوشل میڈیا سے متعلق اپنی پالیسی واضح کر دی ہے ۔ پاکستان مشن میں منعقدہ میلاد النبی ﷺ کی تقریب کے موقع پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ہیں تو منیر اکرم نے کہا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاو¿نٹ نہیں ۔ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ ہر گھنٹے بعد سٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا جائے کہ ہم کیا کررہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشن ، سوشل میڈیا پر موجود ہے اور پاکستان مشن کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کے ذریعے ہم ضروری معلومات کو شئیر کرتے رہیں ہیں ۔

Munir Akram, Social Media policy, Pakistan MIssion

Related Articles

Back to top button