خبریں
شہلا رضا، یوسف رضا گیلانی اور چوہدری یاسین کی صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں ، مجیب الحسن
ان کی ملک و قوم بالخصوص جمہوریت کے لئے گرانقدر خدمات ہیں۔ ہم ان کی صحت یابی کے ساتھ ساتھ درازی عمر کےلئے بھی دعا گو ہیں
نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی نیویارک کے رہنما مجیب الحسن نے کہا ہے کہ امریکہ میں موجود پیپلز پارٹی کے ساتھی اور جمہوریت پسند اوورسیز پاکستانیز پارٹی قائدین یوسف رضا گیلانی ، سیدہ شہلا رضا اور چوہدری محمد یاسین کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان قائدین سمیت پاکستان میں سب کو کروناوائرس وبا سے نجات دلائے ۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ، سیدہ شہلا رضا اور چوہدری محمد یاسین پاکستان کی سیاست کا جمہوری اثاثہ ہیں ۔ ان کی ملک و قوم بالخصوص جمہوریت کے لئے گرانقدر خدمات ہیں۔ ہم ان کی صحت یابی کے ساتھ ساتھ درازی عمر کےلئے بھی دعا گو ہیں ۔