پاکستانی امریکن محمد عثمان آفریدی نیویارک سٹی بار کے پریذیڈنٹ کےلئے نامزد
Muhammad Usman Faridi Nominated to Be New York City Bar Association President
عثمان آفریدی اگر 21مئی کو کے سالانہ اجلا س میں منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ نیویارک سٹی بار کے منتخب ہونیوالے پہلے مسلم اور پاکستانی پریذیڈنٹ ہونگے
نیویار ک ( محسن ظہیر سے ) پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے جواں سال قانون دان اٹارنی محمد عثمان فریدی کو نیویارک سٹی بار کے پریذیڈنٹ کے عہدے کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے ۔ نیویارک سٹی بار کا سالانہ اجلاس 21مئی کو ہوگا۔ اس اجلاس میں اگر عثمان فریدی منتخب ہوجاتے ہیں ،تو وہ نیویارک سٹی بار کے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی و مسلم امریکن پریذیڈنٹ ہوںگے اور سوزن کوہل مین کی جگہ نیویارک سٹی بار کے پریذیڈنٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ نیویارک سٹی بار کے وائس پریذیڈنٹ کے طور پر ماضی میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔واضح رہے کہ عثمان فریدی ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور قانون دان آصف چوہدری کے بھتیجے ہیں ۔
عثمان فریدی کا شمار نیویارک سٹی ہی نہیں بلکہ امریکہ کے جواں سال معروف قانون دانوں میں ہوتا ہے ۔ وہ نیویارک کی بڑی لاءفرم میں پارٹنر ہیں ۔ وہ کمرشل امور سے متعلقہ بڑی فرموں کے کیسوں سے ڈیل کرتے ہیں۔مسٹر فریدی اس وقت نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قواعد و ضوابط کو ریگولیٹ کرنے والی ”ہینڈ شو کمیٹی “ میں بطور آزاد سویلین نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں ۔
Muhammad Usman Faridi Nominated to Be New York City Bar Association President