خبریں

حکومت نے مفتی منیب الرحمان کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے نکال دیا

حکومت نے مولانا عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اردونیوز ) وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر تے ہوئے مفتی منیب الرحمان کو چئیر مین کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔وفاقی وزرات مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین سمیت 19 ارکان پر مشتمل ہو گی جبکہ مولانا عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی محمد اقبال چشتی اور ڈاکٹر مفتی علی اصغر شامل ہوں گے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شامل ہوں گے جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

#MuftiMuneeburRahman #MuftiMuneeb #MoonSighting

Related Articles

Back to top button