ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام واشنگٹن میں سہہ روزہ سالانہ کنونش ، الطاف حسین کا خطاب
کنونشن کا آغاز سنٹرل آرگنائزر ایم کیوایم امریکہ مطلوب زیدی نے اراکین سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ کارکنان کے اجتماع میں باضابطہ طور پر 18 جون 2021 کو کیا
کنونشن کے دوسرے روز کارکنان و عوام کی بڑی تعداد نے ڈوپونٹ سرکل سے وائٹ ہاوس تک ریلی نکالی،ریلی کے شرکاءنے بعد ازاں امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے پر امن مظاہرہ بھی کیا
دوسرے دن کے دوسرے سیشن میں کارکنان و ذمہ داران نے شام میں ایک بیٹھک کا اہتمام کیا جس میں فکری و ذہنی صلاحیتوں کی نشوو نما ومستقبل کے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی
آخری روز عوامی پروگرام سے قائد تحریک الطاف حسین نے خطاب کیا،اس موقع پر ناظرین کا جوش و خروش قابل دید تھا،خطاب سوشل میڈیا کے لنکس کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا گیا
واشنگٹن (پ ر ) واشنگٹن میں ہونے والے ایم کیو ایم امریکہ کے سہ روزہ سالانہ کنونشن کو انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں 17 جون 2021 ہی سے امریکا کی دیگر ریاستوں سے کارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔ تین روزہ سالانہ کنونشن کا باقاعدہ آغاز 18 جون 2021 کو سنٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی نے ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ ایک نشست میں کیا جس میں تین روزہ کنونشن کے شیڈول اور اس کے مقاصد پر تفصیلی سے گفتگو کی ۔
ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میںمزید کہا گیا کہ کنونشن کے توسط سے دنیا کو “ الطاف حسین کی تحریر تقریر و تصویر پر عائد غیر آئینی پابندی،ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیر قانونی اور غیر اعلانیہ پابندیوں ،مہاجروں پر مسلسل ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم و¿و بربریت اورسندھ کے وسائل پر فوجی کے قبضے سے آگاہ کیا گیا جبکہ مہاجروں کا حق خود ارادیت کی جانب قدم انتہائی اہم موضوع رہا۔
کنونشن کے دوسرے روز مورخہ 19 جون 2021 ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے واشنگٹن ڈوپونٹ سرکل سے ایک ریلی نکالی گئی جو طے شدہ راستوں سے ہوتے ہوئے وائٹ ہاو¿س کے سامنے اختتام پذیر ہوئ۔ پریس ریلیز میںمزید کہا گیا کہ شرکاءنے ایم کیو ایم کے پرچم، الطاف حسین کی تصاویر اور کراچی میں برسوں سے جاری مہاجر نسل کشی، مہاجروں کی املاک کو غیر قانونی مسمار کرنا،بانی و قائد تحریک الطاف حسین کی آواز پر غیر آئینی بندش، سندھ کے وسائل پر فوجی قبضہ، سندھ کی آزادی ، سندھ کو چائینیز کالونی بنانا وغیرہ کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس ریلی میں نوجوانوں ، بزرگوں، بچوں ، نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریلی کے اختتام پر تمام شرکاءوائٹ ہاو¿س سے امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سامنے جمع ہوئے جہاں کارکنان و عوام نے پاکستانی ایسٹبلشمنٹ کی مہاجر د±شمنی ، سندھ بھر میں جاری مذہبی انتہا پسندی اور طالبانائزیشن ، یو،این چارٹر کے زیرِ اہتمام سندھ کی آزادی، اور مہاجر نسل کشی کے حوالے سے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور آخر میں سنٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی کی سربراہی میں ایک وفد نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو یاداشت بھی پیش کی۔
دوسرے روز شام ہی میں کارکنان کے درمیان گھنٹوں پر محیط ایک بیٹھک کااہتمام کیا گیا جس میں بانی و قائد الطاف حسین کے بیانات ، حالیہ ٹویٹس و تقاریروں کے روشنی میں فکری ذہنی نشو و نما کے لئے علمی مباحثہ ہوا اور متفقہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا گیا جس میں سندھ کے حقوق بشمول مکمل آزادی، مہاجر نسل کشی کے حوالے سے الطاف حسین بھائی کی جدوجہد کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کیلئے باقاعدہ ایک مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں عالمی سربراہان و اداروں کو خطوطارسال کرنا ، مظاہروں کا انعقاد ،ملاقاتوں کے ذریعہ امریکی سینیٹرز ، اراکین کانگریس، انسانی حقوق کی تنظیموں ، اقوامِ متحدہ و دیگر اداروں کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
تیسرے اور آخری روز مورخہ 20 جون کو سالانہ کنونشن کا مرکزی عوامی اجتماع منعقد ہوا جس کی نظامت سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے مرکن محفوظ حیدری نے کی جبکہ ڈیٹرائٹ چیپٹر کے سینئر کارکن توقیر بھائی نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔ تقریب میں نوجوانوں کی جانب سے نیہا یوس±ف ، عشرہ عبادت ،سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین شکیل مہاجر ، ریحان عبادت، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز سید عاطف شمیم اور یوسف سعیدو سنٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی نے شرکاءسے خطاب کیا۔کنونشن کے پروگرام کے مہمانِ خصوصی بانی و قائد الطاف حسین نے بذریعہ ویڈیو لنک و سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ شرکاءسے خطاب کیا۔ کنونشن میں موجود شرکاءنے فلک شگاف نعروں سے اپنے قائد کا استقبال کیا اور انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ مکمل خطاب سنا۔ دریں اثناءایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے “ فادر ڈے” کے موقع پر انتہاءخوبصورت تہنیتی کارڈ بھی پیش کیا گیا۔اس اجلاس میں واشنگٹن ڈی سی کے مقامی میڈیا و اخبارات کے نمائندگان بھی موجود تھے۔