پاکستان

مولانا فضل الرحمان کاپلان بی : ”اسلام آباد دھرنا“ ختم، ملک بھر دھرنے شروع

حکومت جان لے کہ ہم ان کے خاتمے تک اور ملک میں نئے انتخابات تک اپنا احتجاج اور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (اردو نیوز ) جمعیت علماءاسلام نے 13نومبر کو اسلام آباد دھرنے کو وفاقی دارالحکومت سے اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دھرنے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اسلام آباد سے دھرنے سے اٹھ کر صوبوں کے اہم شہروں میں دھرنے کو پھیلا دیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جان لے کہ ہم ان کے خاتمے تک اور ملک میں نئے انتخابات تک اپنا احتجاج اور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔جے یو ائی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کر رکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔پشاور موڑ پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اگلے محاذ پر شاہرائیں بلاک کرنے والے کی جانب بڑھیں اور ان کا حصہ بنیں۔انہوں نے شرکاءکو مزید کہا کہ وہ شہروں میں کسی راستے یا سڑک کو بلاک نہ کریں بلکہ شہروں سے باہر کی شاہرائیں پر جائیں۔یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں بڑھ شاہراوں کو بلاک کیا جائے گا۔

Moulana Fazal ur Rahman announces Dharna Plan B

Related Articles

Back to top button