" "
اوورسیز پاکستانیز

مسلم پولیس آفیسرز سوسائٹی نیویارک کا سالانہ عشائیہ ، نامزد پولیس کمشنر کی شرکت

فرسٹ ڈپٹی کمشنر بنجسمن ٹکر ،اسسٹنٹ چیف تھریسا ٹوبن ،ڈپٹی چیف تھامس برنز اور ڈپٹی چیف چارلس شولکی خدمات کا اعتراف ، ایوارڈز پیش کئے گئے

تقریب کے انعقاد میں مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن عدیل رانا انکے ساتھیوں کیپٹن وحید اختر، روحیل خان ، فیصل خان، محمد امین، عالیہ خان،احمد نصر اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا

نیویارک ( اردو نیوز)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلم آفیسرز سوسائٹی کے زیراہتمام 11 واں سالانہ سکالر شپ گالا ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نامزدپولیس کمشنر ڈرموٹ شے نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں اعلی پولیس حکام،مسلم آفیسرز سوسائٹی کے ارکان انکے اہل خانہ، پاکستان، ترکی بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے قونصل جنرلوں اور پاکستانی و مسلم کمیونٹیز سمیت مختلف عقائد و مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروقار اور یادگار تقریب میں چارسو زائد افراد شریک ہوئے ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیپلن امام طاہر کوکاج نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیااور ترجمہ بھی پیش کیا۔امریکی قومی ترانہ بھی پڑھا گیا،پولیس کے بینڈ نے سلامی بھی پیش کی۔
تقریب کے انعقاد میں مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن عدیل رانا انکے ساتھیوں کیپٹن وحید اختر، روحیل خان ، فیصل خان، محمد امین، عالیہ خان،احمد نصر اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ پولیس کمشنر ڈرموٹ شے نے کیپٹن عدیل رانا اور سوسائٹی کی پوری ٹیم کو کامیاب سکالر شپ ڈنر کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈائیورسٹی کی ایک بڑی اور اعلی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا کا سب سے بڑا ڈائیورس محکمہ پولیس ہے۔ کیپٹن عدیل رانا نے صدارتی خطاب میں اپنی ٹیم کو زبرست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم آفیسر سوسائٹی نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی سب سے بڑی سوسائٹی بن چکی ہے جس کے ممبران کی تعداد 1500 کے لگ بھگ ہوچکی ہے، سوسائٹی دنیا بھر کے لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے کیونکہ اسمیں مختلف قومیتوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنا گیارہواں سالانہ سکالر شپ ڈنر منعقد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا اپنے ساتھیوں، کمیونٹی اور منتخب عہدیداروں کے تعاون اور حمایت سے ہم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور آنے والے سالوں میں بھی یہ سفر جاری رہے گا۔
انہوں مزید نے کہا اس سال پہلی بار ہمارے پولیس کمشنر نے ون پولیس پلازہ میں جمعہ کی باجماعت نماز کی ادائیگی کی سہولت فراہم کی جوایک تاریخی اقدام ہے اور ہم اسکے لئے محکمہ پولیس کے شکر گزار ہیں۔اسکے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
عدیل رانا نے اس موقع پر نئے پولیس کمشنر ڈرموٹ شے کا شرکاءسے تعارف کروایا۔انہوں نے کہا مسلم ممبران کے علاوہ کمشنر پولیس دیگر ممبران کےلئے بھی سہولتیں مہیا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بہی خواہوں کی آئندہ بھی مدد درکار ہوگی ۔ ہم سب مل کر نیویارک کو محفوظ اور جرائم سے پاک رکھنے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
تقریب کے دوران اعلی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو ایورادز بھی دئے گئے۔فرسٹ ڈپٹی کمشنر بنجسمن ٹکر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا،اسسٹنٹ چیف تھریسا ٹوبن کو وومین آف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا،ڈپٹی چیف تھامس برنز اور ڈپٹی چیف چارلس شول کو مشترکہ طور پر مین آف دی ائیر ایوارڈ دیا گیا۔
پولیس افسر سید علی اور برجن فیلڈ نیوجرسی کے چیف آف پولیس مصطفی رابوکو کوپ آف دی ائیر ایورڈ دئے گئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر رشید کو سویلین آف دی ائیر ایوارڈ دیا گیا۔ فرض کی انجام کے دوران اپنی جان دینے والے ڈیڈیکٹو لوئیس الوریز کو بعد از مرگ ایوارڈ دیا گیا۔ڈیٹیکٹو لوئیس الوریز کے اہل خانہ ایوارڈ وصول کیا ۔اس موقع پر پورا ہال ستائش کے لئے کھڑا ہوگیا اور دیر تک تالیاں بجتی رہیں۔
کمشنر ڈرموٹ شے خاندان کی حوصلہ افزائی اور پولیس افسر کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے سٹیج پر آئے اور مسلم آفیسرز سوسائٹی کے اراکین کے ہمراہ لوئیس الوریز کی فیملی کو ایوارڈ دیا۔
اس موقع پر MOS کی گیارہویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔نئے کمشنر ڈرموٹ شے نے دیگر افسران اور کیپٹن رانا عدیل اور ممبران کے ساتھ ملکر کیک کاٹا۔رانا عدیل نے اختتام پر پولیس افسران، قونصل جنرلوں اور معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

NYPD Muslim Officers Society has hosted its annual scholarship dinner 2019

Related Articles

Back to top button