" "
پاکستان

مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات ، چوہدری برادران کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

ملاقات میں چوہدری مونس الٰہی نے وزیر اعظم کو چوہدری برادران اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے مکمل سیاسی حمایت کی یقین دہانی کروائی

اسلام آباد (اردو نیوز ) وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے وزیر اعظم عمران خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں چوہدری مونس الٰہی نے وزیر اعظم کو چوہدری برادران اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے مکمل سیاسی حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔
ملاقات کے بعد چوہدری مونس الٰہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے خاندان کی ساتھ نبھانے اور ساتھ چلنے کی ایک تاریخ اور روایت ہے جسے ہم قائم رکھیں گے اور حکومت کو اپنی مکمل سپورٹ دیتے رہیں گے
چوہدری مونس الٰہی کا یہ اہم ٹویٹ ، پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کی صورتحال میں سامنے آیا جو کہ حکومت کے لئے ایک اچھی پیش رفت ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button