سفاک قاتل ، قتل عام کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے ادروں نے قاتل کی تلاش شروع کر دی
کیلی فورنیا ( سپیشل رپورٹر سے ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے کے شہر مانٹے ر ے پارک میں ہفتہ اور اتوار کی درمیان رات پیش آنیوالے شوٹنگ کے واقعہ میں کم از کم دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اس ہولناک واقعہ میں ملوث سفاک قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔فائرنگ کا یہ واقعہ مونٹے رے پارک کے ایک ڈانس کلب کے ’بال روم ‘ میں پیش آیا۔
پولیس اور ایف بی آئی اے سمیت قانون نافذ کرنیوالے حکام اور اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی جس نے زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال پہنچا دیا ہے اور سفاک قاتل کی تلاش شروع کردی ہے ۔
صدر جو بائیڈن کو فوری طور پر رات کو ہی واقعہ کی اطلاع دی گئی ۔ صدر نے ایف بی آئی سمیت دیگر حکام کو ہدایت کی کہ مقامی پولیس کو ہر ممکن سپورٹ دی جائے ۔ صدر کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
The President has been briefed by the Homeland Security Advisor on the mass shooting in Monterey Park. He directed her to make sure that the FBI is providing full support to local authorities, and to update him regularly today as more details are known.
— Karine Jean-Pierre (@PressSec) January 22, 2023
لاس اینجلس شیرف ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن اینڈریو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک مقام ڈانس کلب میں پیش آیا۔61ہر سے زائد آبادی کے شہرمونٹے رے پارک میں زیادہ تر ایشین امریکن کمیونٹی آباد ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہو گیا کہ آیا قاتل کا ہدف کوئی مخصوص فرد یا افراد تھے یا یہ ایک قتل عام کا واقعہ ہے ۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس قتل عام کے محرکات کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں ہیں ۔
مقامی شہریوں کے مطابق جائے وقوعہ جہاں شوٹنگ کا واقعہ پیش ایا ، ایک ڈانس کلب تھا جہاں لوگ معمول کے مطابق اکٹھے ہوتے ہیں ۔
For those looking for live updates, here’s @CNN’s reporting which is not behind a paywall.
If you have access, follow reporting by @latimes where journalists who have long-standing familiarity with the community are covering this story.https://t.co/xmqCaTmCrE
— Jenn | Reappropriate (@reappropriate) January 22, 2023