وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کی بلاول بھٹو سے ملاقات
چوہدری مونس الٰہی کی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے ہونیوالی بحث میں تیزی آگئی ہے
لاہور ( اردونیو ز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما ووفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے یہاں زرداری ہاو¿س میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اردو میں ٹویٹ کیا گیا جس میں اُن کی چوہدری مونس الٰہی سے ملاقات کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا اور ساتھ کہا گیا کہ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے چوہدری مونس الٰہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت اور خیریت دریافت کی ۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الہی کی زرداری ہاؤس آمد
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی@BBhuttoZardari pic.twitter.com/NVZshZN5m7
— PPP (@MediaCellPPP) September 12, 2021
مونس الٰہی کی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے ہونیوالی بحث میں تیزی آگئی ہے ۔
Monis Ilahi, Bilawal Bhutto meeting