راجن پور کے این اے 193 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی
ملتان (اظہار عباسی) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 راجن پور کا ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد محسن لغاری نے جیت لیا۔قومی اسمبلی کے اس حلقے کے تمام 237 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمد محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ (ن )کے عمار احمد خان لغاری 55218 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پیپلزپارٹی کے سردار اختر حسن گورچانی 20074 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے
الیکشن میں جیت پر محسن لغاری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً ووٹ عمران خان کا ہے اور اسے اب کوئی نہیں روک سکتا۔
خیال رہے کہ این اے 193 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔