" "
پاکستان

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت شیخ قاسم انتقال کر گئے

Prominent Pakistani-American Community Leader Sheikh Qasim Passes Away

نیوجرسی ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک ، نیوجرسی کی معروف شخصیت شیخ قاسم انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ گاڑی میں جا رہے تھے ، اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ شیخ قاسم کبانہ ریسٹورنٹ نیویارک سٹی سمیت نیویارک میں متعدد ریسٹورنٹ چلاتے رہے ہیں ۔ نیویارک میں 24گھنٹے ریسٹورنٹ شروع کرنے کے حوالے سے خاص شہرت کے حامل تھے ۔
شیخ قاسم مرحوم کی نماز جنازہ مسجد دارالاصلاح واقع 320فیبری ٹیرس، ٹینک ، نیوجرسی میں منگل کو ادا کی جائے گی جس کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائیگا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور شیخ قاسم مرحوم کے دوست احباب کی جانب سے شیخ قاسم کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں ۔

Prominent Pakistani-American Community Leader Sheikh Qasim Passes Away

Related Articles

Back to top button