پاکستانی امریکن محمد اویس نیویارک سٹیٹ اٹارنی جنرل آفس کے ڈائریکٹر مسلم افئیرز مقرر
New York Attorney General Letitia James Appoints Mohammad Awais as First Director of Muslim Affairs
نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نے پاکستانی امریکن محمد اویس کو اٹارنی جنرل آفس میں ڈائریکٹر مسلم افئیرزمقرر کر دیا ہے
نیویارک (محسن ظہیر) نیویارک سٹیٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن کو اہم عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے ۔ نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نے پاکستانی امریکن محمد اویس کو اٹارنی جنرل آفس میں ڈائریکٹر مسلم افئیرزمقرر کر دیا ہے ۔نیویارک اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے اعلان کیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے دفتر نے اپنی ٹیم کو وسعت دیتے ہوئے پہلی بار مسلم امور کے ڈائریکٹر کی تقرری کی ہے۔ لانگ آئی لینڈ(نیویارک) کے رہائشی محمد اویس جنہوں نے چھ دسمبر 2024 کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، بطور ڈائریکٹراپنے نئے کردار میں ،نیویارک بھر کی مسلم کمیونٹیز کے ساتھ کام کریں گے،کمیونٹیکی ضروریات کو سمجھیں گے اور انہیں شہری حقوق، رہائش، مزدوروں کے حقوق، صارفین کے تحفظ اور دیگر وسائل تک رسائی فراہم کریں گے۔
اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمزنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں مسلم کمیونٹی کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے اور میں اٹارنی جنرل کے دفتر میں مسلم امور کے پہلے ڈائریکٹر کو خوش آمدید کہنے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امریکن کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر مسلم افئیرز کا نیا عہدہ ، اٹارنی جنرل آفسر کو اس قابل بنائے گا کہ مسلم نیویارکرز کی آواز سنی جائے، ان کی ضروریات پوری ہوں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
لانگ آئی لینڈ، نیویارک سے تعلق رکھنے والے محمد اویس(جے ڈی)، قانونی امور، حکومتی معاملات اور بین الاقوامی تعلقات میں تجربہ رکھنے والے ایک ماہر پیشہ ور ہیں۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ میں مختلف حیثیتوں میں خدمات انجام دی ہیں۔محمد اویس نے کئی غیر منافع بخش تنظیموں کے بورڈ میں حصہ لیا، نیویارک یونیورسٹی کے سینٹر فار گلوبل افیئرز میں اسٹوڈنٹ گورنمنٹ کی قیادت کی، اور اس سے قبل اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک اسٹونی بروک میں افریقہ کی سیاست پر کلاس پڑھائی۔
محمد اویس نیویارک کی سفک کاو¿نٹی کے سابق کاؤنٹی ایگزیکٹو اسٹیو بیلون اور یو ایس سینیٹرسینیٹر کرسٹن جلی برینڈکے آفس میں بطور انٹر ن خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ محمد اویس نے اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک سٹونی بروک سے بیچلر ڈگری، نیویارک یونیورسٹی سے ایم ایس، اور البانی لاءسکول سے ”جے ڈی “کی ڈگریاں حاصل کیں۔نیویارک سٹیٹ اٹارنی جنرل آفس میں محمد اویس کی تقرری مسلم کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ اور ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
New York Attorney General Letitia James Appoints Mohammad Awais as First Director of Muslim Affairs