میئر نیویارک ایرک ایڈمز کے سابق مسلم کمیونٹی رابطہ افسر محمد باہی ضمانت پر رہا
Mohamed Bahi Released on $250K Bail, Due Back in Federal Court on November 7th
فیڈرل کیس میں گرفتار ہونے والے محمد باہی کو اڑھائی لاکھ ڈالرز کی ضمانت پر رہا کیا گیا
نیویارک ( اردو نیو ز )نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کے سابق مسلم کمیونٹی کے چیف رابطہ افسر، محمد باہی جن کو گواہوں کو متاثر کرنے اور ثبوت ضائع کرنے کے وفاقی الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا،کو عدالت نے منگل کو اڑھائی لاکھ ڈالرز کی ضمانت پر رہا کر دیا ہے ۔محمدباہی جب جج کے روبرو پیش ہونے کے بعد عدالت سے باہر آئے تو باہر موجود صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن محمد باہی ، نے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے ۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ (محمد باہی )پر عائد کردہ الزامات اُس تفتیش سے منسلک ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ میئر ایڈمز پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ایف بی آئی کی جانب سے درج کی گئی فوجداری شکایت کے مطابق، محمدباہی پر یہ الزامات 2021 میں ایڈمز کی میئر مہم کے لیے غیر قانونی عطیات کے حوالے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں لگائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ الزامات میئر ایڈمز کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
دریں اثناءیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مئیر ایڈم کی انتظامیہ میں ایک سینئر ایڈوازئر سمیت اہم عہدوں پر فائز چند اہم عہدیداروں کو بھی ا ن کے عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے ۔
Mohamed Bahi Released on $250K Bail, Due Back in Federal Court on November 7th