مرزا دلاور بیگ پی پی 35سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے
تحریک انصاف نیویارک کی مرزا خاور بیگ کو ان کے بھائی دلاور بیگ کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارکباد ،بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی
سیالکوٹ (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتے کو سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کی امیدوار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ صوبائی حلقہ پی پی 35سیالکوٹ پر ٹکٹ کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے میاں عابد کی جگہ چئیرمین یونین کونسل مرزا دلاور بیگ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔پارٹی قیادت کی جانب سے یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی امیدوار، پارٹی پولیٹیکل سروے سمیت دیگر عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔
نیویارک سمیت امریکہ بھر میں موجود تحریک انصاف کے ساتھیوں کی جانب سے مرزا خاور بیگ کو ان کے بھائی مرزا دلاور بیگ کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی گئی اور انہیں یقین دلایا گیاکہ مرزا دلاور بیگ کی کامیابی کے لئے اوورسیز میںموجود کمیونٹی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے سمیت ہر ممکن سپورٹ کرے گی ۔
مرزا دلاور بیگ ،مرزا خاور بیگ اور وحید سلطان نے پارٹی قیادت کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ پی پی 35سے ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر میں تحریک انصاف کی کامیابی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور عمران خان کو وزیر اعظم بنوائیں گے ۔