" "
اوورسیز پاکستانیز

ملن یو ایس ڈاٹ کام کی اکیسویں تقریب رشتہ

پروفیشنل سنگل مسلمانوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی

نیوز ڈیسک( خصوصی رپورٹ) سنگل مسلمانوں کی براہ راست ملاقات کروانے والی اولین تنظیم ملن یو ایس ڈاٹ کام (MillanUS.com)کی اکیسویں تقریب رشتہ نیویارک کے ایک خوبصورت ہال میں پانچ گھنٹے انتہائی پروقار طریقے سے جاری رہی۔ سنگل مسلمانوں کے انتہائی منظم اور پرائیویٹ اجتماع میں شرکت کے لئے ویسے تو کم از کم کالج ڈگری لازمی ہے مگر شرکاءکی کثیر تعداد پوسٹ گریجویٹ اور پروفیشنل ڈگری والے سنگل نوجوانوں کی تھی جنہوں نے تقریب میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
ملن کے بانی اور ممتاز فنانشل ایڈوائزر جمال محسن نے بتایا کہ رشتوں کی تقریب میں عموماً لڑکیوں کی تعداد سنگل ، لڑکوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے لیکن ملن کی اکیسویں تقریب میں لڑکے اور لڑکیوں کی تعداد تقریباً برابر تھی۔ تقریب کا آغاز سوشل آور سے ہوا۔ آئس بریکنگ گیم کھیلا گیا تا کہ سنگل نوجوان ایک دوسرے سے اچھی طرح مانوس ہو جائیں۔ ایک بڑے دائرے میں کھڑے ہو کر انفرادی تعارف کے دوران ہر سنگل نے اپنا مختصر تعارف کروایا اور پھر سنگل لڑکے لڑکیاں ٹیبل پر بٹھائے گئے۔ جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کی۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد لڑکیوں کو دوسری ٹیبل پر بات چیت کے لئے لے جایاگیا تا کہ ہر سنگل کو ایک دوسرے سے تعارف اور بات چیت کا موقع ملے۔
ملن واحد پرائیویٹ آرگنائزیشن ہے جو گزشتہ گیارہ برسوں سے باقاعدگی کے ساتھ تعلیم یافتہ سنگل نوجوان کو شادی کے مقصد کے لئے ملاقات فراہم کر رہی ہے۔ اب تک پندرہ سو سے زائد سنگل مسلمانوں کو متعارف کروا چکی ہے جس میں سے بے شمار شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ جس کیلئے ملن ٹیم کے عتیق احمد قادری ، ضیاء قریشی ، شایان محسن ، فرح محسن ، سلمان شیخ اور ڈاکٹر صدف شیخ قابل تحسین ہیں۔

Related Articles

Back to top button