ملن یو ایس ڈاٹ کام کی ستائسویں تقریب رشتہ 23 فروری کو ہو گی۔ جمال محسن
Millan.US Announces 27th Matrimonial Event on Sunday, February 23rd in Long Island, New York
تقریب رشتہ میں 23سے38 برس کے کالج گریجویٹس مسلم سنگل رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔عتیق قادری
ملن یو ایس ڈاٹ کامMillanUS.comکا پلیٹ فارم اسلامی اقدار کے عین مطابق شریک حیات ڈھونڈنے کا جدید ذریعہ ہے۔ پرویز محمود
نیوز ڈیسک: شادی کے خواہشمند سنگل مسلمانوں کو اسلامی روایات کے مطابق براہ راست متعارف کرانے والی سب سے اولین آرگنائزیشن MillanUS.com کی ٹیم نے اگلی تقریب رشتہ کا اعلان اتوار 23 فروری کیا ہے۔ 18 برسوں سے کامیاب تقاریب رشتے کا انتظام کرنے کے بعد ملن کے عتیق قادری نے ستائسویں تقریب رشتہ کے بارے میں بتایا کہ اس بار 23 برس سے اوپر تمام مسلم سنگل گریجویٹس www.MillanUS.com پر رجسٹریشن گروا سکتے ہیں۔ بیچلر ڈگری لازمی ہے لیکن عموما بہت سے انتہائی تعلیم یافتہ لڑکے لڑکیاں دور دور کی ریاستوں سے شریک ہوتے ہیں۔
ملن یو ایس ڈاٹ کام کے بانی اور ممتاز رائٹر جمال محسن نے مغرب میں رہتے ہوئے، تقریب رشتہ کو مشرقی روایات کے مطابق رکھا ہے- پانچ گھنٹوں کی تقریب میں سنگل مسلمانوں کو بالمشافہ ملاقات کے مواقع موجود ہیں، وہاں انکے والدین اور فیملی ممبر کو بھی رجسٹریشن کے ساتھ شرکت کی سہولت موجود ہے۔پرائویسی کے باعث غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔
رجسٹریشن کی رعائتی فیس تئیس جنوری تک دستیاب ہے۔ مزید معلومات کیلئے ملن ٹیم سے 6396-606-516 یا
millanusteam@gmail.com
پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ملن کی ڈاکٹر صدف شیخ نے بتایا کہ اٹھارہ برسوں کے تجربے کے باوجود ملن ٹیم ہر تقریب میں جدت اور بہتری کی کاوشوں میں مصروف ہوتی ہے تاکہ تقریب میں شریک تمام سنگل مسلمانوں کو ایک دوسرے سے متعارف ہونے کے خوشگوار طریقے سے مواقع ملیں۔ ملن 2007 سے اب تک تین ہزار سنگل مسلمانوں کا تعارف کروا چکی ہے، جس میں سے بے شمار شادی کے بندھن میں منسلک ہو چکے ہیں۔
Millan.US Announces 27th Matrimonial Event on Sunday, February 23rd in Long Island, New York