پاکستان

جرسی سٹی میں عظیم الشان جلوس عید میلاد النبیﷺ، سٹی ہال میں میلاد کانفرنس

علماءکرام، ثنا خوان مصطفی اور جرسی سٹی گورنمنٹ اور سٹی کونسل کے اہم ارکان،حکام ، پاکستانی وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ کے علاوہ  کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

جرسی سٹی (اردو نیوز) میلاد کمیٹی آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام ہرسال کی طرح اس بار بھی آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی کے یوم ولادت و باسعادت کے سلسلے میں جلوس اور سٹی ہال میں میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ممتاز علماءکرام، ثنا خوان مصطفی اور جرسی سٹی کونسل کے پریذیڈنٹ رولینڈو لاوارو،سٹی کونسل مین رچی بوگیانو گورنمنٹ اور سٹی کونسل کے حکام ، پاکستانی وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ کے علاوہ مسلم و پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد امیں شرکت کی ۔
سٹی ہال میں منعقدہ جلسے میں مسلم فیڈریشن آف نیوجرسی کے قاری سیف النبی نے کی اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔اٹارنی ابراہیم نے قاری سیف النبی کی جانب سے کی جانیوالی باتوں کی انگلش ٹرانسلیشن پیش کی ۔حافظ سعد ، حافظ عمر، حافظ عزیر نے قصہ بردہ شریف پڑھا۔علماءکرام میں الغزالی مسجد کے امام احمد ال شدیر،پیر سید صفدر حسین شاہ ، حافظ یاسین رضوی ، قاری غلام رسول ، ڈاکٹر علامہ شہباز چشتی ، سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی و دیگر نے شرکت کی جبکہ ثناءخوانان میں حافظ محمد علی سہروردی ، اصغرچشتی ، سجاد بٹ اور منیر مغل نے شرکت کی اور بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا۔سٹی ہال میں اذان اصغرچشتی نے کی جبکہ مدینہ شریف سے آئے صوفی محمد انور مدنی نے دعا کروائی ۔ڈاکٹررفیق چوہدری نے سالانہ جلسہ و جلوس میلاد کو دن رات کام کرکے کامیاب بنانے والے ساتھیوں خالد چوہدری و فیملی ، سلیم شاہ و فیملی ، حافظ عمر، اسد شاہ ، سلیم خان و فیملی ،سعد اظہر، حافظ اعجاز، حافظ ذوالفقار، حافظ منیر مغل ، عمر چٹھہ ، ڈاکٹرارشد چٹھہ اور قاری سیف النبی کا خصوصی طور پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ آئندہ سال عید میلاد النبی ﷺ10نومبر2020کو ہوگا۔انہوں نے پولیس، سٹی حکام اور میڈیا کا خاص طور پر شکرئیہ ادا کیا ۔
سی سٹی کونسل کے پریذیڈنٹ رولینڈو لاوارو نے کمیونٹی کی مقامی شخصیات بشیر احمد ، نبیلہ جان ، مریم احمد، احمد جان،سلیم خان ، یوسف علی ، ریاض چوہدری ، بشارت علی کو سائٹیشن پیش کی ۔
میلاد کمیٹی نے علماءکرام اور کمیونٹی لیڈران کی قیادت میں 530 میلاد پلازہ سے جلوس کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر محمد رفیق چوہدری سمیت میلاد کمیٹی کی انتظامیہ کے زیر اہتمام جلوس میں معروف علماءکرام و مشائخ عظام اور ثناءخوانان نے شرکت کی اور جلوس کے دوران اور سٹی ہال و سنی رضوی مسجد میں بار گاہ رسالت میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا اور جلوس کے دوران اور سٹی ہال و سنی رضوی مسجد میں بار گاہ رسالت میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا۔


میلاد پلازہ سے جلوس علماءکرام اور مشائخ عظام کی قیادت میں اپنے مخصوص راستے سے ہوتا ہوا،جرسی سٹی ہال پر اختتام پذیر۔جلوس میں کمیونٹی ارکان ، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جلوس کے شرکاءکے لئے کشمیری چائے، حلوہ اور مٹھائیاں رکھی گئی تھیں۔ ثنا خواں راستے بھر خوبصورت نعتوں کے ذریعے حضرت محمد مصطفی کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے رہے۔ بڑی تعداد میں گاڑیوں کا قافلہ بھی پیدل چلنے والوں کے ساتھ تھا۔ جلوس کے اختتام پر سٹی ہال میں میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقا ہوا۔ سٹی کونسل کے حکام اور مقامی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
سٹی ہال کی جانب سے اس سال بھی جلوس میلاد کے دن کو رحمت للعالمین ڈے قرار دیا گار دیا گیا ۔ میلاد کمیٹی کے بانی ڈاکٹر رفیق چودھری نے کونسل پریذیڈنٹ سمیت سٹی ہال کے حکام و انتظامیہ جرسی سٹی کا شکرئیہ اد اکیا اور جلوس اور کانفرنس کے شرکاءاور مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے مقدس دن کی اہمیت اور فضلیت و بیان کی ۔سٹی ہال میں تلاوت کلام سے تقریب کا آغاز کیاگیا۔
سٹی ہال میں محفل میلاد کے دوران کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی اسناد پیش کی گئیں اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا ۔ڈاکٹر رفیق چودھری نے میلاد مصطفی کانفرنس کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر سٹی ہال کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خصوصی دعا کروائی گئی۔
بعدازاں سنی رضوی مسجد میں جلسہ عید میلاد النبی منعقد ہوا۔ جلسہ عید میلاد سے ممتاز علماءکرام نے خطاب کئے اور شان رسالت کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ،آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ پوری انسانیت کےلئے رحمت بن کر تشریف لائے ، آپ نے محبت، بھائی چارے ،اخوت کی تعلیمات دیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم ﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی اپنے بچوں کو اور یہاں پروان چڑھنے والی نسلوں کو آقا کریم ﷺ کی تعلیمات سے آگاہ کریں۔دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے بھی دنیا کو آگا ہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ، دین محبت اور دین انسانیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب کریم ﷺ کے احکامات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں ۔ سنی رضوی میں میلاد النبی کانفرنس کے دوران ثناءخوانان بار گاہ رسالت میںنذرانہ عقیدت پیش کیا ۔آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور خصوصی دعا کی گئی ۔ میلاد کمیٹی آف نارتھ امریکہ کی جانب سے تمام شرکاءکو کامیاب میلاد النبی جلوس اور کانفرنس پر مبارکباد پیش کی گئی ۔

Milad committee Jersey city held annual Milad un Nabi (SAW) procession and Jalsa organized by Dr Rafiq Chaudhry and others.

Related Articles

Back to top button