علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر اور انٹر نیشنل میلاد کونسل کے زیر اہتمام عظیم الشان جلوس میلاد النبی ﷺ
Milad-un-Nabi ﷺ Procession by Allama Iqbal Community Center and International Milad Council
مبارک جلوس کا آغاز طیبہ اسلامک سینٹر، کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین سے ہوا، جہاں سب سے پہلے کار ریلی ، ایونیو آر سے مکی مسجد تک نکالی گئی۔ بعد ازاں، مکی مسجد سے 18ایونیو تک پیدل جلوس جاری رہا
نیویارک اور ٹرائی اسٹیٹ ایریا کے علماءو مشائخ، آئمہ و خطبائ، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں اور عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، کونی آئی لینڈ مسلسل یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونجتا رہا
میلاد شریف کے کامیاب جلوس کی میزبانی علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین ملک ناصر اعوان، صدر طاہر بھٹہ، جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال چیچی، وائس چیئرمین طارق احسان بٹ، وائس پریذیڈنٹ چوہدری مقصود الٰہی وریا، ندیم عارف بٹ اور سینئر ڈائریکٹر طاہر بوبی، مشتاق احمد کمبوہ، ملک اکرم، ملک عرفان، نیاز بھٹی، میاں راشد، چوہدری صداقت، پرویز جمی سمیت دیگر اراکین نے کی۔ جلوس کے سرپرست مخدوم ملت پیر سید تصورالحسن گیلانی تھے۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر مفتی سجاد رضا مدنی نے نظامت کے فرائض انجام دیے
نیویارک (اردونیوز)انٹرنیشنل میلاد کونسل اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیراہتمام عظیم الشان جشن عید میلاد النبی ﷺکا سالانہ جلوس 7 ستمبر2024کو نیویارک میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس مبارک جلوس کا آغاز طیبہ اسلامک سینٹر، کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین سے ہوا، جہاں سب سے پہلے کار ریلی ، ایونیو آر سے مکی مسجد تک نکالی گئی۔ بعد ازاں، مکی مسجد سے 18ایونیو تک پیدل جلوس جاری رہا۔اس بابرکت موقع پر نیویارک اور ٹرائی اسٹیٹ ایریا کے علماءو مشائخ، آئمہ و خطبائ، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں اور عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس کے دوران مختلف مقامات پر علماءکرام نے خصوصی خطابات کئےاور عید میلاد النبی کی اہمیت اور نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔جلوس میں علماءکرام کے خطابات اور عاشقان رسول کا جوش و خروش قابل دید تھا۔جلوس کا باقاعدہ آغاز طیبہ اسلامک سنٹر پر تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد معروف نعت خواں اصغر چشتی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جلوس کو مکمل سیکوررٹی فراہم کی گئی۔ مکی مسجد پہنچ کر علماءکرام نے مزید خطابات فرمائے، جس کے بعد جلوس پیدل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوا۔جلوس کا اختتام علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے مرکزی دفتر پر ہوا، جہاں مہمان علماءکرام نے صدارتی خطابات فرمائے۔ اس موقع پر جن معزز علما ءاور مشائخ نے خصوصی شرکت کی، ان میں شامل تھے۔علامہ صاحبزادہ پیر عثمان افضل قادری،علامہ پیر سید ڈاکٹر شہزاد مصطفیٰ الحسینی ،پیر سید میر حسین شاہ ،پیر سید صفدر حسین شاہ ،پیر سید شفقت حسین شاہ ،علامہ قاری یونس قادری ،صوفی محمد انور مدنی،علامہ ڈاکٹر شہباز احمد چشتی ،علامہ انوار الحق علوی،علامہ قاری غلام رسول قادری ،علامہ بشارت علی شازی ،علامہ قاری اعجاز الحسینی ،علامہ شمشاد الحق،علامہ عتیق الرحمن مفتی،*علامہ سید اویس شاہ ،علامہ قاری یسین چشتی،علامہ سیف النبی،علامہ بشیر احمد رضوی ،علامہ رضاءالمصطفیٰ،علامہ معروف الرحمن ،علامہ سید آصف علی ظہوری ،اصغر چشتی ،فیاض خان،سید شیراز شاہ ،محترم عتیق قادری و دیگر شامل تھے ۔
ان تمام علماءکرام نے رسول اللہ ﷺ کی محبت اور ان کی تعلیماتِ امن، محبت، اور بھائی چارے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ علماءکرام کی جانب سے ایک کینیڈین نژاد پاکستانی کی جانب سے نیویارک میں دہشت گردی کی ناکام کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے شخص کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔
میلاد شریف کے کامیاب جلوس کی میزبانی علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین ملک ناصر اعوان، صدر طاہر بھٹہ، جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال چیچی، وائس چیئرمین طارق احسان بٹ، وائس پریذیڈنٹ چوہدری مقصود الٰہی وریا، ندیم عارف بٹ اور سینئر ڈائریکٹر طاہر بوبی، مشتاق احمد کمبوہ، ملک اکرم، ملک عرفان، نیاز بھٹی، میاں راشد، چوہدری صداقت، پرویز جمی سمیت دیگر اراکین نے کی۔ جلوس کے سرپرست مخدوم ملت پیر سید تصورالحسن گیلانی تھے۔ اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر مفتی سجاد رضا مدنی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
جلوس کے شرکاءکے لیے طیبہ اسلامک سینٹر پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ جلوس کے اختتام پر مرکزی دفتر میں لنگر میلاد کا اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاءنے محبت و عقیدت کے ساتھ کھانا تناول کیا۔جلوس کے اختتام پر علماءکرام نے رسول اللہ ﷺ کے پیغامِ محبت، امن، اور بھائی چارے پر روشنی ڈالی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت جلوس کو تمام شرکاءاور منتظمین کے لیے برکتوں کا ذریعہ بنائے۔
Milad-un-Nabi ﷺ Procession by Allama Iqbal Community Center and International Milad Council