ذوالفقار بھٹو کی پاسپورٹ پالیسی پاکستانی معیشت کی اہم بنیاد ہے،عبدالرؤف بھلی
تارکین وطن کے عالمی دن کے موقع پر پی پی پی امریکہ کے نائب صدر عبدالرؤف بھلی کا سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قومی خدمات کو خراج تحسین
تقریباً ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی ، بارہ ارب ڈالرز سے زائد کا زرمبادلہ کما کر پاکستان بھیجتے ہیں اور یہ زرمبادلہ، پاکستانی معیشت کی ترقی کی اہم بنیاد ہے
پاکستانی معیشت اور پاکستان میں موجود کروڑوں پاکستانیوں اور خاندانوں کو یہ سپورٹ دستیاب نہ ہوتی ، اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو ، عام آدمی کے لئے پاسپورٹ کے اجراءکی پالیسی نہ بناتے، عبدالرؤف بھلی
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر عبدالرؤف بھلی نے تارکین وطن کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقارعلی بھٹو کی قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ عبدالرؤف بھلی کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں موجود تقریباً ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی ، بارہ ارب ڈالرز سے زائد کا زرمبادلہ کما کر پاکستان بھیجتے ہیں اور یہ زرمبادلہ، پاکستانی معیشت کی ترقی کی اہم بنیاد ہے ۔ پاکستانی معیشت اور پاکستان میں موجود کروڑوں پاکستانیوں اور خاندانوں کو یہ سپورٹ دستیاب نہ ہوتی ، اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو ، عام آدمی کے لئے پاسپورٹ کے اجراءکی پالیسی نہ بناتے ۔
عبدالرؤف بھلی کا کہنا تھا کہ آج امریکہ، یور پ، مڈل ایسٹ ، سکینڈے نیویا سمیت د نیا بھر میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کی موجودگی ، چار دہائیوں سے زائد عرصہ قبل ذوالفقار علی بھٹو کی پالیسی کی مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کے لئے دور اندیش پالیسیاں بنائیں جن کا نتیجہ آج پوری قوم کے سامنے ہیں ۔ اس لئے ہم تارکین وطن کے عالمی دن کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
عبدالرؤف نے کہا کہ قائد عوام اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی پالسییوں کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ آٹھ فروری کو ہونیوالے الیکشن میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو کامیاب کروائیں ۔