" "
پاکستانبین الاقوامی

نیویارک سٹی مئیر اور گورنر نیوجرسی ٹیکساس کے گورنر کے مدمقابل

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز ، نیوجرسی کے گورنر فل مرفی ، مائیگرنٹ بحران کی وجہ سے ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے مدمقابل کھڑے ہو گئے ہیں

نیویارک ( محسن ظہیر )یو ایس ، میکسیکو بارڈر عبور کرکے امریکہ میں پناہ حاصل کرنے والے پناہ گزینوں کو ہزاروں کی تعداد میں نیویارک سٹی اور اس سے ملحقہ امریکی ریاست نیوجرسی میں پہنچ رہے ہیں، کی وجہ سے پیدا ہونیوالے مائیگرنٹس بحران نے ایک حکام کو ایک دوسرے کے مدمقابل لا کھڑا کیا ہے ۔ نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز ، نیوجرسی کے گورنر فل مرفی ، مائیگرنٹ بحران کی وجہ سے ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے مدمقابل کھڑے ہو گئے ہیں ۔اہم امریکی ریاستوں اور آبادی کے لحاظ سے امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے منتخب قائدین کے درمیان الفاظی جنگ تک شروع ہو گئی ہے ۔

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی جانب سے منگل کو ہونیوالی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین ، نیویارک سٹی پہنچ رہے ہیں ۔ ان پناہ گزینوں کے معاملات کو بطریق احسن ہینڈل کرنے کے لئے جو ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا ، اس کی گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ کی جانب سے ٹیکساس سے پناہ گزین مسافروں سے بھری بسیں ، خلاف ورزی کررہی ہیں ۔

مئیر کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پنازہ گزینوں کی بسیں ، نیویارک سٹی میں سوموار سے جمعہ کے دوران صبح ساڑھے سات سے لے کر دوپہر بارہ بجے تک پہنچیں اور نیویارک سٹی پہنچنے سے 32گھنٹے قبل سٹی انتظامیہ کو پیشگی نوٹس جاری کریں ۔
مئیر کا کہنا ہے کہ ٹیکساس سے آنیوالی بسیں ، ایگزیکٹو آرڈر کی خلاف ورزی کررہی ہیں اور ایگزیکٹو آرڈر کے اجراءکے بعد بسیں ، پناہ گزینوں کو نیویارک سٹی کی حدود سے باہر، یا لانگ آئی لینڈ میں ڈراپ کرکے پناہ گزینوں کو نیویارک سٹی کے لئے ٹرین یا بس کی ٹکٹ دے کر روانہ کررہی ہیں جو کہ بددیانتی پر مبنی اقدام ہے ۔
مئیر ایرک ایڈمز کی پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی مئیر و پریس سیکرٹری فیبئین لیوی نے ٹی وی سکرین پر گورنر نیوجرسی فل مرفی کی جانب سے جاری کردہ اعلان بھی رپورٹرز کو ٹی وی پر دکھاتے ہوئے کہا کہ نیویارک سٹی کی طرح گورنر نیوجرسی کی جانب سے بھی نیوجرسی میں پناہ گزین بسوں کو اہم قواعد و ضوابط کی پابندی کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔ نیویارک سٹی کی طرح، نیوجرسی پہنچنے والی بسوں کو بھی پیشگی نوٹس دینا ہوگا اور دیگر قواعد کی پاسداری کرنا ہوگی ۔

مئیر ایرک ایڈمز اور گورنر فل مرفی دونوں کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے ، مائیگرنٹ بحران پر نہ صرف اپنے سیاسی حریف ریپبلکن گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ سے اختلاف کررہے ہیں، بلکہ واشنگٹن ڈی سی میں موجود اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی پالیسی کے بھی مخالف ہیں۔

مئیر ایڈمز کا کہنا ہے کہ مائیگرنٹس کے بحران سے نمنٹنا ، نیشنل گورنمنٹ کی جاب ہے اور نیشنل گورنمنٹ نیویارک سٹی سے کہہ رہی ہے کہ ہم نے اپنی جاب نہیں کرنی ، نیویارک سٹی ہماری جاب کرے ۔ مئیر کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے مائیگرنٹس بحران کو ہینڈل کررہے ہیں جس کی وجہ سے سٹی بجٹ غیر متوازن ہو رہا ہے اور فیڈرل گورنمنٹ اور کانگریس ، نیویارک سٹی کو اضافی فنڈز دینے سے بھی انکار ی ہے ۔
نیویارک سٹی میں ، مئیر ایڈمز کے مطابق، ہر ہفتے تقریبا چار ہزار پناہ گزین پہنچ رہے ہیں ۔

 

Related Articles

Back to top button