مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دورہ واشنگٹن
وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو سب سے بڑا چیلنج معیشت کے شعبے میں ہے اور مشکل وقت میں آئی ایم ایف حکام سے اہم مذاکرات مفتاح اسماعیل کریں گے
واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، آئی ایم ایف حکام سے واشنگٹن ڈی سی میں مذاکرات کریں گے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو سب سے بڑا چیلنج معیشت کے شعبے میں ہے اور مشکل وقت میں آئی ایم ایف حکام سے اہم مذاکرات مفتاح اسماعیل کریں گے ۔
I am off to Washington DC to try and put back on track our IMF program that PTI and IK derailed, this endangering our economy. And more happily, after 3 years of being on ECL, I will get to travel to London on the way and meet my leader Mian Nawaz Sharif.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) April 20, 2022
امریکہ روانگی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دورے کا مقصد ہمارے آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر لانا ہے جسے پی ٹی آئی اور عمران خان نے پٹڑی سے اتار دیا تھا جس کے نیتجے میں ہماری معیشت کو خطرہ لاحق ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ لندن بھی جائیں گے جہاں وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔