پاکستان

مڈٹرم الیکشن :ریپبلکن اور ڈیموکریٹ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا

امریکی عوام ایوان نمائندگان ، سینٹ اور بعض ریاستوں کے گورنر سمیت ریاستی اسمبلیوں اور سینٹ کے ارکان کو منتخب کریں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں آٹھ نومبر کو مڈٹرم الیکشن ہوں گے جس میں امریکی عوام ایوان نمائندگان ، سینٹ اور بعض ریاستوں کے گورنر سمیت ریاستی اسمبلیوں اور سینٹ کے ارکان کو منتخب کریں گے ۔ امریکی کانگریس کے دونوں ایوان جہاں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے ، میں ڈیموکریٹس اپنی اکثریت برقراررکھنا چاہتے ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی ، کانگریس پر اپنا کنٹرو ل حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

ڈیموکریٹس ، اگر کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت کھو دیتے ہیں تو صدر جو بائیڈن کے لئے اپنی صدار ت کی مدت کے باقی دو سالوں کے دوران قانون سازی میں بڑی مشکلات کا سامنا ہوگا اور اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں بھی مشکلات ہوں گی ۔موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں سیاسی پنڈت پیش گوئی کررہے ہیں کہ مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی ان الیکشن میں دلچسپی لے رہے ہیں اور کمیونٹی قائدین کی جانب سے کمیونٹی پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ مڈٹرم الیکشن میں بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالیں اور اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں ۔ سیاسی تجزئیہ نگاروں کے مطابق مڈٹرم الیکشن میں ووٹنگ کی شرح کم ہونے کا امکان ہے ۔

Midterm elections in USA

Related Articles

Back to top button