اسلامک سنٹر لانگ آئی لینڈ میں امریکی انتخابی امیدواروں کی مسلم کمیونٹی سے ملاقات
کمیونٹی اور انتخابی امیدواروں کی ملاقات کے اہتمام کے لئے آئی سی ایل آئی کے زیر اہتمام سنٹر میں کینیڈی ڈیٹ فورم (امیدواروں کے ساتھ ایک مباحثہ) کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا
فورم میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی، سٹیٹ سینٹ اور کانگریس کے عہدوں کےلئے الیکشن لڑنے والے گیارہ امیدواروں نے شرکت کی،ڈاکٹر عظمی سید، ڈاکٹر اسماءچوہدری اور حبیب اللہ نے خصوصی کردار ادا کیا
نیویارک ( اردو نیوز) اسلامک سنٹر آف لانگ آئیلینڈ میں امریکہ میں نومبر میں منعقد ہونیوالے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے کینیڈیٹ فورم کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف عہدوں کے لئے الیکشن لڑنے والے امیدوران شریک ہوئے اور مسلم امریکن کمیونٹی ارکان سے ملاقات کی ، انہیں اپنے پروگرام سمیت اہم انتخابی امور کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ کمیونٹی ارکان کو بھی اس اہم تقریب میں امیدوران سے ملنے اور ان کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ۔
تقریب میں کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور دو سو سے زائد ارکان نے شرکت کی ۔ فورم میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی، نیویارک سٹیٹ سینٹ اور یو ایس کانگریس کے عہدوں کے لئے الیکشن لڑنے والے گیارہ امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹاو¿ن ہال طرز کا امیدوار فورم لانگ آئیلنڈ اسلامک سینٹر (ویسٹ بری )کے زیراہتمام اور میزبانی میں منعقد ہوا۔ فورم میں منتخب نمائندوں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح وہ لانگ آئیلنڈ کے عوام کے روز مرہ معمولات و معاملات کے حوالے سے اثر انداز ہوتے ہیں۔
نیویارک سٹیٹ اسمبلی ڈسٹرکٹ 15 کے امیدوار یونین لیڈر جان فولے نے کہا کہ وہ سیاستدان قطعی نہیں ہیں ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کیونکہ شہریوں کا عوامی عہدوں کے لئے لڑنا ضروری ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکن ڈریم، لانگ آئیلنڈ کے منظر نامے سے ہٹتا جارہا ہے اور میں اسے دوبارہ لانگ آئیلنڈ کے لئے ضروری بنانے کےلئے کوششوں میں مصروف ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عام عوام اٹھ کھڑے ہوں اور اس کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
یونین ڈیل کی سابقہ رہائشی ٹیلر رینور نے کہا کہ ماہر نفسیات کی حیثیت سے اپنے کیئریر کو التوا میں ڈال کر نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں ڈسٹرکٹ 18 کے عوام کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کے لئے لانگ آئیلنڈ میں دوبارہ قیام پذیر ہونے والی مس ٹیلر لانگ آئیلنڈ کے عوام پر عائد اور لاگو کی جانے والی حد بندیوں اور قواعد و ضوابط سے مایوس ہیں۔ اپنی والدہ کے علاج کے لئے ہیلتھ کئیر نظام میں سرخ فیتے( بیوروکریسی) کا سامنا کرنا انکی آنکھیں کھول دینے کے لئے کافی ہے.اسی لئے میں نے الیکشن لڑنا کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کچھ کیا جائے۔
فورم کی نظامت نیویارک سٹیٹ سینیٹر مائیکل بیلبونی اور ڈاکٹر اور ڈاکٹر عظمی سید نے انجام دئیے۔ فورم میں امیدواروں سے کہا گیاکہ وہ اس بات پہ روشنی ڈالیں کہ آئی سی ایل آئی جیسے کمیونٹی مراکز کیونکر مقامی افراد کی زندگیوں میں حقیقی فرق ڈال سکتے ہیں۔
نارتھ ہیمپسٹیڈ کی کونسل وویمن اینا کیپلان (جو اب ڈسٹرکٹ 7 سے نیویارک سٹیٹ کی امیدوار ہیں، کسی زمانے میں چائیلڈ رفیوجی رہ چکی ہیں) نے اپنی بالغ زندگی پبلک سروس میں گزار دی۔وہ ڈائیورس گروپوں کو یکجا کرنے کے لئے بھرپور مہم چلاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا یہاں مختلف رنگ و نسل، مذاہب اور قومیتوں کے لوگوں کو ایک ساتھ بیٹھا دیکھ کر خوشی ہوئی۔ یہی اصل لانگ آئیلنڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے مقامی نمائندوں سے میل جول اور بات چیت بہت ضروری ہے، ہم آپ کی اور آپ کی ضرورتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
امیدواروں نے شرکاءکے سوالوں کے جواب دئیے جو لانگ آئیلنڈ کے باسیوں پر ٹیکسوں کے بوجھ سمیت مختلف ایشوز کے حوالے سے تھے۔ واضح رہے کہ لانگ آئیلنڈ کے باسی امریکہ بھر میں زیادہ ٹیکس دینے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔
یوایس کانگریس ڈسٹرکٹ 3 سے ڈیمو کریٹ امیدوار و موجودہ کانگریس مین ٹام سوا زی کے مدمقابل امیدوار ڈان بینابو بھی سیاستدان نہیں ہیں۔انہوں نے کہا لوگ چاھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ قومی سطح پر بات کریں۔ انہوں نے مذید کہا کہ ہم چاھتے ہیں کہ لوگ صدر کے ہاتھ مظبوط کریں اور تاکہ وہ ٹیکس نظام کو مستحکم کریں۔کوئنز اور ناسا کاو¿نٹی میں کاروبار ی اخراجات ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔نیویارک سٹیٹ میں ٹیکسز کی وجہ سے لوگ یہاں سے تیزی سے نکل رہے ہیں ۔
امیدوار فورم یو ایس کانگریس کے لئے امیدوار ڈان بینابو( ڈسٹرکٹ:3) نیویارک سٹیٹ سینٹ امیدوار کارل میسلینو اور جم گگران( ڈسٹرکٹ:5) ایلائین فلپس اور اینا کیپلان(ڈسٹرکٹ:7) گریگ فیشر(ڈسٹرکٹ:1) اور ٹوڈ کیمنسی(ڈسٹرکٹ:9)نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے لئے امیدواروں میں چارلس لیوائین( ڈسٹرکٹ ؛13) ٹونی ڈی اورسو(ڈسٹرکٹ :17) ایلن فولے ( ڈسٹرکٹ: 15) اور ٹیلر رینور(ڈسٹرکٹ: 18)
اس خوبصورت کمیونٹی فورم کے انعقاد میں ڈاکٹر عظمی سید ، اسلامک سینیٹر لانگ آئیلنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی چئیر پرسن ڈاکٹر اسما چوہدری، آئی سی ایل آئی کے صدر حبیب احمد نے اہم کردار ادا کیا۔فورم کے انعقاد سے لانگ ائیلنڈ کے باسیوں کی وہ ضرورت اور خواہش کسی حد تک پوری ہوگئی کہ کمیونٹی کا اپنے منتخب عہدےداروں اور امیدواروں کے ساتھ براہ راست رابطہ ممکن ہو۔ڈاکٹر عظمی سید کی کاوشوں کو سراہا گیا جنہوں نے 11 امیدواروں کو انکے مصروف ترین شیڈول کے باوجود یکجا کیا۔اسلامک سینٹر آف لانگ آئیلنڈ کا ویژن اور مشن مجموعی طور پر کمیونٹی کی خدمت اور اللہ اور اسکے سچے رسول حضرت محمد ﷺکی تعلیمات کے مطابق بین المذاھب اور مختلف قومیتوں کے درمیان انٹر فیتھ ڈائیلاگ کا فروغ ہے۔