مائیکل بلوم برگ امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ہو گئے
نیویارک سٹی کے77سالہ سابق مئیر اور امریکہ کے ارب پتی بزنس مین مائیکل بلوم برگ کا کہنا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے اور امریکہ کی تعمیر نو کے لئے میدان میں اترے ہیں
صدارتی دوڑ میں اس وقت 76سالہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن،4977سالہ برنی سینڈرز،سالہ سینیٹرکوری بوکر(نیوجرسی)،54سالہ یو ایس سینیٹر کملا حیرث (کیلی فورنیا)،69سالہ یو ایس سینٹر الزبتھ وارن(میسا چیوسٹ) قابل ذکر امیدوار ہیں اور اس فہرست میں اب مائیکل بلوم برگ کا اضافہ ہوگیا ہے
نیویارک (محسن ظہیر ) نیویارک سٹی کے سابق مئیر اور امریکہ کے ارب پتی بزنس مین مائیکل بلوم برگ بھی صدارتی دوڑ میں کود پڑے ہیں ۔ اپنے ویڈیو اعلان میں 77سالہ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے اور امریکہ کی تعمیر نو کے لئے میدان میں اترے ہیں ۔ بلوم برگ کے سامنے آنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی میں صدارتی امیدواروں کے بھاری بھر کم امیدواروں میں ایک اور اہم امیدوار کا اضافہ ہوگیا ہے۔
مائیکل بلوم برگ جو کہ نیویارک سٹی کے مسلسل تین ٹرم کے لئے امیدوار رہے، کا مزید کہنا ہے کہ ہم صدر ٹرمپ کے لاپرواہی اور غیر اخلاقی اقدامات کے چار سال مزید برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ اگر وہ کسی اور عہدے پر کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ہمار ا ایسا نقصان ہوگا کہ جس کی ہم تلافی نہیں کر سکیں گے ۔
بلوم برگ آئیوا کاکس کے انعقاد سے تین ماہ قبل صدارتی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں ،۔ اس عرصے میں انہیں اہم ریاستوں میں اپنی انتخابی مہم کی تنظیم سازی کے لئے قلیل عرصے میں بڑا کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ اس وقت 76سالہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن،4977سالہ برنی سینڈرز،سالہ سینیٹرکوری بوکر(نیوجرسی)،54سالہ یو ایس سینیٹر کملا حیرث (کیلی فورنیا)،69سالہ یو ایس سینٹر الزبتھ وارن(میسا چیوسٹ) قابل ذکر امیدوار ہیں اور اس فہرست میں اب مائیکل بلوم برگ کا اضافہ ہوگیا ہے ۔
ڈیموکریٹ پارٹی میں ابتدا میں 20امیدوار سامنے آئے ، دو مباحثوں کے بعد 12باقی رہ گئے اور تازہ ترین صورتحال میں دس اہم امیدوار ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہاں ہیں جن میں اب مقابلہ ہوگا ۔ ان میں سے جو بھی پرائمری الیکشن جیتے گا ، وہ نومبر2020میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرے گا ۔
ڈیموکریٹ امیدواروں کی دوڑ میں جو اہم امیدوار دوڑ سے باہر ہوئے ان میں نیویارک کے موجودہ مئیر 58سالہ بل ڈبلازیو ،52سالہ یو ایس سینیٹر کرسٹین جلی برانڈ قابل ذکر ہیں ۔
Rebuild America: Join Mike Bloomberg’s 2020 Presidential Campaign
یہ بھی پڑھیں :نیویارک کے سابق مئیر بلوم برگ کا ”سٹاپ اینڈ فرِسک“ پولیس پالیسی پر اظہارمعذرت۔۔
یہ بھی پڑھیں :سابق مئیر نیویارک مائیکل بلوم برگ کی بھی صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کی تیاریاں۔۔