" "
پاکستاناوورسیز پاکستانیزخبریں

گوجرانوالہ: میاں طارق اور میاں بشارت کے گھر پر چھاپے کے بعد پلازہ بھی سیل کر دیا گیا

گوجرانولہ میں ہمارے گھر پر چھاپے کے بعد کاروباری پلازہ ، فلور ملز ، پٹرول پمپ ، ریسٹورنٹس سمیت کاروباری مراکز کو بھی بند کر دیا گیا ہے ، میاں بشارت

گوجرانوالہ، نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت میاں بشارت ،اُن کے بھائی میاں طارق محمود (سابق ایم این اے ۔NA-74)اورمیاں حسن یوسف ( پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر برائے پنجاب اسمبلی ) کے لدھیوالا وڑائچ ، گوجرانوالہ میں گھر پر چھاپے کے بعد اب ان کے گوجرانوالہ میںان کے تمام کاروباری مراکز کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے انہیں’سیل“(بند) کر دیا گیا ہے ۔میاں بشارت کے مطابق گوجرانوالہ میں ان کے اور ان کے بھائی کے فیملی گھر ’حویلی میاں جان محمد ‘ پر چھاپے کے بعد پہلے گوجرانوالہ میں ان کے کاروباری پلازہ کو سیل کیا گیا اور اس کے بعد ان کی فلور مل ، پٹرول پمپ اور ریسٹورنٹ پر بھی پولیس نے چھاپے مار کر انہیں بھی بند کر دیا ہے۔

 

Mian Tariq Mahmood NA-74, Mian Basharat.jpg businesses in Gujranwala
گوجرانوالہ میں میاں طارق محمود، میاں بشارت کے کاروباری مراکز جنہیںبند (سیل) کر دیا گیا، کے مناظر

 

میاں بشارت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی جانب سے پہلے گھر کی چادراور چاردیواری کی خلاف ورزی کی گئی اور ان ہمارے تمام تر کاروباری مراکز بند کرکے ہم پر ہی زندگی تنگ کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی بلکہ ان کاروباری مراکز کے بند ہونے کی وجہ سے ایک سو کے قریب ملازمین بے روزگار بھی ہو گئے ہیں ۔ میاں بشارت کا کہنا ہے کہ پولیس کاروائی سے پہلے پولیس اہلکاروں کو اپنے کاروباری مراکز کے بارے میں عدالے کا حکم امتناعی بھی دکھایا گیا لیکن پولیس کی جانب سے کسی بھی قانون اور عدالتی حکمناے کو خاطر میں نہ لایا گیا ۔

میاں بشارت کا کہنا ہے کہ میرے بھائی میاں طارق محمود جو کہ سابق ایم این ہیں اور میاں حسن یوسف جو کہ میرے داماد بھی ہیں، کو پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کا ساتھ نہ چھوڑنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ یہ سب اس پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہو رہا ہے کہ جو خود کو جبر اور استبداد کے خلاف جدودجہد کرنے والے جماعت کہتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: میاں بشارت، پیپلز پارٹی امریکہ کی بنیادی رکنیت اور سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

میاں بشارت کا کہنا ہے کہ پولیس اور حکومتی کاروائیوں کی وجہ سے ان کے پورے خاندان کو، ہمارے سپورٹرز اور ووٹرز کو ہراساں اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ظلم کی انتہا ءکی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں ہمارے کاروباری مراکز کی وجہ نہ صرف علاقے اور شہر کی معیشت میں خاظر خواہ حصہ ڈالا جا تاتھا بلکہ یہ تمام کاروباری مراکز ایک سو کے قریب افراد کے لئے روز گار کا ذریعہ بھی تھے جسے بند کر دیا گیا ہے ۔

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

میاں بشارت نے کہا ہے کہ میں گوجرانوالہ میں ہونیوالی بد ترین سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف اپنے احتجاج کی آواز بلند کرتا ہوں۔ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور آئین، قانون اور عدالتی حکمناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف عدالتی و قانونی چارہ جوئی کریں ۔

CheapoWeb
CheapoWeb

واضح رہے کہ میاں بشارت یوسف جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر نائب صدر تھے، نے لدھیوالا وڑائچ ، گوجرانوالہ میں اپنی فیملی کے مشترکہ گھر پر پولیس چھاپے کے بعد احتجاجاً پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
میاں بشارت کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کا داما د اوورسیز پاکستانیز بھی ہیں ۔ موجودہ حکومت کا یہ دعویٰ کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کرہے، اس کے جھوٹا ہونے کا بڑا ثبوت لدھیوالا وڑائچ میں میری اور میری فیملی کے خلاف ہونیوالی کاروائیاں ہیں ۔

https://fb.watch/lmPgmmcbg7/

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے میاں طارق محمود کے گھر پر پولیس چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور عمران خان نے اپنے ویڈیو خطاب میں میاں طارق محمود کے گھر چھاپے کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی امریکہ کے چیف آرگنائزر شوکت بھٹہ بھی مستعفی ہو گئے

 

Mian Basharat, Mian Tariq Mahmood House Gujranwala
میاں طارق محمود ، میاں حسن یوسف اور میاں بشارت کے لدھیوالا وڑائچ میں واقع گھر پر پولیس چھاپے کے بعد کے مناظر

 

Related Articles

Back to top button