امیگریشن نیوز

مسلم لیگ (ن) الیکشن کے نام پر ہونیوالی سلیکشن کو مسترد کرتی ہے، میاں فیاض

نیویارک ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے کہا ہے کہ چور طریقے سے اور چور دروازے سے اسمبلیوں میں پہنچنے کی کوشش کرنے والوں کا رزلٹ عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔انتخابی نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میاں فیاض نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیا گیا ۔پولنگ سٹیشن پر بڑی تعداد میں ووٹروں نے شکایت کی کہ شیر کی پرچی کو دیکھ کر انہیں واپس بھیج دیا جاتا رہا اور الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ۔قوم یہ نتائج کبھی قبول نہیں کرے گی ۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے ان سے وہ مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ جو وہ کبھی میاں نواز شریف کی موجودگی میں حاصل نہیں کر نا چاہتے ۔چور دروازے سے آنے والے یہ لوگ جب بھی بلا واسطہ یا بالواسطہ اقتدار میں آئے تو انہوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ میدان کھیل کا ہو یا سیاست ، اس میں فئیر گیم ہو نی چاہئیے ۔ شیر کو بند کرکے جعل سازی سے الیکشن جیتنے کی بڑھکیں مارنے والوں کی سیاسی عمر زیادہ لمبی نہیں ہو گی ۔یہ لوھ جلد اپنے بد ترین سیاسی انجام کو پہنچ جائیں گے ۔

Video

 

Related Articles

Back to top button