" "
اوورسیز پاکستانیز

مسلم لیگی ساتھی بلاول بھٹو کی جیل میں نواز شریف کی عیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، میاں فیاض

وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا، قیادت پر یہ مشکل وقت بھی گذر جائے گا، اصولوں پر قائم رہنے کی نواز شریف کی سیاست کو سلام پیش کرتے ہیں

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سینئر نائب صدر میاں فیاض نے کہا ہے کہ امریکہ بھر میں بسنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے ساتھی پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جیل میں عیادت کرنے کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے اعلیٰ سیاسی و جمہوری روایات کو آگے بڑھایا ہے ۔اپنے بیان میں میاں فیاض نے مزید کہا کہ نارتھ امریکہ میں بسنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھی و کارکنان اپنے قائد میاں نواز شریف کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔اللہ تعالیٰ انہیں صحت اور درازی عمر عطاءفرمائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا، قیادت پر یہ مشکل وقت بھی گذر جائے گالیکن میاں نواز شریف نے اصولوں پر قائم رہ کر اور کسی بھی قیمت سے جھکنے سے انکار کرکے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست صرف اور صرف اصولوں اور اعلیٰ اقدار کی سیاست ہے ۔

Related Articles

Back to top button