پاکستاناوورسیز پاکستانیز

میاں بشارت پیپلز پارٹی امریکہ کی بنیادی رکنیت اور سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

میاں بشارت کی جانب سے گوجرانوالہ میں ان کے اور ان کے بھائی میاں طارق محمود کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف احتجاج کے طور پر پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا گیا

میرے بھائی کی سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کے سلسلے میں ہمارے گھر پر پولیس چھاپہ ڈلوایا گیا، دو کروڑ کے زیور اور دو لاکھ نوے ہزار روپے کیش بھی ساتھ لے اڑے ، میاں بشارت

پیپلز پارٹی کئے دور حکومت میں لدھے والا وڑائچ میں ہمارے گھر ’حویلی میاں جان محمد ‘ پر چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہے ،میرے لئے میرا گھر بلاول ہاؤس سے زیادہ مقدم ہے ، میاں بشارت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر میاں بشارت نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ہے ۔ میاں بشارت کے مطابق بدھ 14جون کی رات پولیس کے وردی اور سادہ لباس میں ملوس اہلکاروں نے لدھے والا وڑائچ، گوجرانوالہ میں ہمارے گھر ’حویلی میاں جان محمد‘ پر چھاپہ مارااور بد ترین سیاسی انتقاکامی کاروائی کا مظاہرہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی امریکہ کے چیف آرگنائزر شوکت بھٹہ بھی مستعفی ہو گئے

میاں بشار ت کی جانب سے گوجرانوالہ میں ان کی فیملی کے گھر پر چھاپے کی تصاویر بھی شئیر کی گئی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میرے بھائی میاں طارق محمود اور میاں حسن یوسف جو کہ میرے داماد بھی ہیں، کی گرفتاری کے لئے رات گئے چھاپہ مارا گیا۔ دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور دونوں پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ پارٹی وفاداریاں تبدیل کریں ۔ چھاپے کے وقت میرے بھائی اور داماد سمیت اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔

میاں بشارت کا مزید کہنا تھا کہ رات گئے پولیس پارٹی جب چھاپے کے لئے پہنچی تو پہلے ہوائی فائرنگ کی گئی ، اس کے بعد سیڑھیاں لگا کر پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے ۔گھر میں موجود نوکروں پر تشدد کیا، ان سے پوچھ گچھ کرتے رہے ۔ اس دوران گھر میں موجود دو کروڑ مالیت کے زیور ، مشینیں اور کیمرے بھی اٹھا لئے گئے۔ گھر میں موجود ہمارے مینیجر کی الماری میں دو لاکھ نوے ہزار روپے کیش بھی اٹھا لیا گیا۔

 

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

 

میاں بشارت نے کہا کہ ہمارے وکلاءاس واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ اس پر ہم کیا قانونی کاروائی اور چارہ جوئی کر سکتے ہیں اور وہ بھی اگر ایسا کرنے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ قانون ، آئین اور جمہوریت کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کی ۔ میرے لئے میرا گھر بلاول ہاؤس سے زیادہ مقدم اور مقد س ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں میرے گھر پر جو سلوک کیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ وہ پیپلز پارٹی نہیں کہ جس کے لئے ہم نے عمر بھر جدوجہد کی اور مصائب برداشت کئے۔ اس لئے میں اس پارٹی سے ، اس کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کررہا ہوں ۔

 

میاں بشارت کی جانب سے گوجرانوالہ میں ان کے اور ان کے بھائی میاں طارق محمود کے فیملی گھر پر مبینہ پولیس چھاپے کے بعد کے مناظر کی تصویر
میاں بشارت کی جانب سے گوجرانوالہ میں ان کے اور ان کے بھائی میاں طارق محمود کے فیملی گھر پر مبینہ پولیس چھاپے کے بعد کے مناظر کی تصویر

 

میاں بشارت نے کہا کہ ہم تمام تر سیاسی مشکلات کے باوجود اپنی سیاست کرتے رہیں گے اور اس مشکل وقت میں اپنے عوام کو نہیں چھوڑیں گے ۔

Mian Basharat, PPP USA, Mian Tariq Mahmood Gujranwala, Mian Hassan Yousaf Gujranwala

Related Articles

Back to top button