" "
اوورسیز پاکستانیزپاکستان

نیوجرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں 20ہزار مسلم امریکن 11اگست کوعید الالضحیٰ کی نماز ادا کرکے نئی تاریخ رقم کریں گے

عید کے موقع پر منعقد ہونیوالے اس تاریخی اجتماع میں نیوجرسی سٹیٹ کے گورنر اور یو ایس سینیٹرز سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے

امریکہ کے سٹیٹ آف دی آرٹ میٹ لائف سٹیڈیم کی کل گنجائش 80ہزار سے زائد افراد کی ہے تاہم نماز عید وسط میں واقع فیلڈ میں ادا کی جائے گی جہاں 20ہزار سے زائد لوگ جمع ہونگے

نیویارک (اردو نیوز:محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست نیوجرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں 20ہزار سے زائد مسلم امریکن 11اگست کو عید الالضحیٰ کی نماز ایک ساتھ ادا کرکے امریکہ میں نئی تاریخ رقم کریں گے ۔ یہ بات عید کمیٹی آف نیوجرسی جو کہ امریکی تاریخی میں پہلی بارمیٹ لائف سٹیڈئم میں نماز عید کا اہتمام کررہی ہے ، کے چئیرمین خواجہ خطیب نے بتائی ۔ عید کمیٹی آف نیوجرسی ، چار اہم اسلام سنٹرز و مساجد دارالاصلاح، نداءالاسلم ، منہاج القران اور مسجد عائشہ کی نمائندہ تنظیم ہے ۔اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے گذشتہ 14سالوں سے نیوجرسی میں بڑے پیمانے پر نماز عید کے اجتماع کا ٹینک آرمری میں انتظام کیا جا رہا تھا جس میں آٹھ سے دس ہزار لوگ نماز عید کرتے تھے تاہم کمیونٹی ارکان کی تعداد میں روز بروز اضافے کے پیش نظرعید کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ اس سال کوئی بڑی جگہ عید الالضحیٰ کی نماز کےلئے منتخب کی جائے جس کی وجہ سے میٹ لائف سٹیڈیم جس کی سائیڈوں پر موجود نشستیں ملاکر 80ہزار سے بھی زائد گنجائش ہے ، کا انتخاب کیا گیا تاہم نماز عید سٹیڈیم کے وسط میں واقع گراو¿نڈ(فیلڈ) میں ادا کی جائے گی جہاں بیس ہزار سے زائد لوگ اکٹھے ہو سکیں گے اور ملکر نماز عید ادا کر سکیں گے ۔
عید کمیٹی نیوجرسی کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق نماز عید کےلئے سٹیڈیم میں فری پارکنگ کا اہتمام ہوگا، داخلہ مکمل طور پر فری ہوگا ۔ کمیٹی کی جانب سے نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ جائے نماز یا صاف چادر لیکر آئیں ۔ سٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے شرکاءکو گرم موسم کے پیش نظر پینے کا پانی ساتھ لانے کی اجازت گی ۔ مزید براں نماز گھر سے وضو کرکے آئیں تو بہتر ہوگا تاہم سٹیڈیم میں موجود بڑی تعدادمیں ریسٹ روم میں بھی وضو کیا جا سکے گا ۔
نیوجرسی کا میٹ لائف سٹیڈیم جو کہ جائنٹ ٹیم اور جیٹس ٹیم کا مشترکہ سٹیڈیم ہے، امریکہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سٹیٹ آف دی آرٹ سٹیڈیم کے طور پر جانا جاتا ہے اور امریکہ کے اس مشہور و معروف سٹیڈیم میں ہزارو ں کی تعدادمیں مسلم امریکن کے اجتماع سے کمیونٹی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی ، اس تاریخی اجتماع میں نیوجرسی سٹیٹ کے گورنر اور یو ایس سینیٹرز سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے جو کہ اس بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔
عید کمیٹی کی جانب سے نیویارک ، نیوجرسی اور کنکٹی کٹ میں بسنے والی مسلم امریکن کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسلم کمیونٹی کی یکجہتی کے عظیم الشان مظاہرے کےلئے اپنے بچوں ، بڑوں ، اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ میٹ لائم میں نماز عید الالضحیٰ اداکریں اور تاریخ ساز لمحات کا حصہ بنیں ۔
عید کمیٹی کے مطابق سٹیڈیم میں داخلے کےلئے سیکورٹی و سکیننگ سے معمول کے مطابق ہوکر گذرنا پڑے گا، اس لئے بہتر ہوگا کہ نماز قبل از وقت سٹیڈیم میں پہنچ جائیں تاکہ پارکنگ اور سیکورٹی کے مراحل سے گذر کر بروقت فیلڈ میں پہنچ جائیں ۔
میٹ لائف سٹیڈیم میں بچوں کی تفریخ کے لئے جھولوں سمیت دیگر تفریح کا انتظام ہوگا ۔میٹ لائم میں نماز عید کے اس بڑے اجتماع کے بارے کسی بھی قسم کی معلومات کےلئے

خواجہ محمد خطیب سے

201-694-4683اور

محمد صادق اللہ

201-779-6824سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
میڈ یا کے حضرات میڈیا کوریج کے سلسلے میں ایس ٹی میڈیا کے عارف افضال عثمانی سے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں
973-489-8784
۔۔۔۔۔۔۔

Metlife Stadium New Jersey, Eid Prayer 2019

Related Articles

Back to top button