مہک علی کی تصویر ٹائمز سکوائر نیویارک پر آویزاں
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی کی گلوکارہ مہک علی کی تصویر نیویارک میں’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کردی گئی ہے۔
گریمی ایوارڈ جیتنے والی عروج آفتاب کے بعد اس مہینے پاکستانی گلوکارہ مہک علی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پرآویزاں کیا گیا ہے۔
Tears or Joy 🥹
From Nankana Sahib
to Times Square New YorkMy billboard at Times Square
Representing Pakistani Music Globally
Spotify : https://t.co/HLKV3wcDdA
YouTube : https://t.co/X20gYDvyEY pic.twitter.com/QTZ5svygxD
— Mehak Ali 🇵🇰🇵🇸 (@mehak_official) April 22, 2022
سپاٹے فائی کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اسپاٹی فائے نے صوفیانہ کلام، حمد و نعت و تلاوتِ قرآن پاک پر مشتمل اپنی مخصوص کیٹیگری ’رمضان ڈیسٹینیشن‘ کو پاکستانی سامعین کے لیے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اسٹریمنگ سروس نے اس ماہ ’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر گلوکارہ مہک علی کو بھی اسی لیے منتخب کیا کا کیونکہ اُنہوں نے ایک نعت ’صلی على نبينا‘ریلیز کی ہے۔
اس حوالے سے مہک علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹریمنگ سروس اور اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔