پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک: پاکستانی امریکن سٹوڈنٹس میرب سہیل کا Regents Examsمیں ریکارڈ

ویلی سٹریم ساؤتھ ہائی سکول میں زیر تعلیم شیخ سہیل کی صاحبزادی میرب سہیل نے ریجنٹ امتحان میں امتیازی نمبرز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک ہونہار سٹوڈنٹ میرب سہیل نے ریجنٹ امتحانات میں امتیاز نمبرز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ میرب سہیل ، نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کے ویلی سٹریم ہائی سکول کی سٹوڈنٹ ہیں جنہوں نے کچھ عرسہ ریجنٹ امتحان دئیے ۔ ان امتحانات کے حال ہی میں اعلان کردہ نتائج کے مطابق میرب سہیل نے امتحان دینے والے 97فیصد سٹوڈنٹس سے بہتر نمبر ز حاصل کئے ہیں ۔

میرب سہیل جو کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت شیخ سہیل کی صاحبزادی ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ ریجنٹ امتحانات میں مزید بہتر ی حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ میرب سہیل کو ویلی سٹریم ہائی ساؤتھ ہائی سکول میں پرنسپل آنر رول سوسائٹی کا پریذیڈنٹ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی نے شیخ سہیل اور ان کی صاحبزادی میرب سہیل کو امتیازی نمبروں کے ساتھ امتحان پاس کرنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے پرخلوص اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کو میرب سہیل کمیونٹی کی ہونہار سٹوڈنٹس پر فخر ہے ۔ وہ کمیونٹی کے لئے ایک رول ماڈل ہیں ۔

میرب سہیل کا کہنا ہے کہ وہ میڈیکل کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے سکول ، ٹیچرز اور والدین کی شکر گذار ہوں کہ جنہوں نے مجھے پڑھائی کے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کئے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان امریکن ایشل سہیل کا اعزاز ، سٹیٹ امتحان میں سرفہرست

Pakistani-American student Meerab Suhail sets a record in the Regents Exams.

Meerab Suhail, a student at Valley Stream Central High School and daughter of a member of the Pakistani-American community, Shaikh Suhail, has achieved outstanding scores in the Regents Exams, setting a new record.

New York (Urdu News): Meerab Suhail, a talented student from the Pakistani-American community in New York, has achieved remarkable scores in the Regents Exams, establishing a record. Meerab Suhail, who attends Valley Stream Central High School in Long Island, New York, has surpassed 97% of her fellow exam takers, according to the recently announced results.

Meerab Suhail, the daughter of the esteemed social figure in the Pakistani-American community, Shaikh Suhail, expressed her desire to achieve even better results in the Regents Exams. Additionally, she has been appointed as the President of the Honor Roll Society by Principal Honar at Valley Stream High School.

The Pakistani-American community extends their congratulations to Shaikh Suhail and his daughter, Meerab Suhail, for their exceptional exam scores and conveys their sincere and best wishes to them. They consider Meerab Suhail a source of pride for the Pakistani-American community and an exemplary role model.

Meerab Suhail has expressed her intention to pursue higher education in the field of medicine. She expressed her gratitude to her school, teachers, and parents for providing her with the best possible educational opportunities.

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

Related Articles

Back to top button