" "
اوورسیز پاکستانیز

ایک اور پاکستانی سمبل صدیقی امریکہ میں مئیر منتخب

31 سالہ سمبل صدیقی 2 سال کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ امریکہ منتقل ہو گئی تھیں،وہ کیمبرج میں مئیر منتخب ہونیوالی پہلی مسلم خاتون ہیں

سمبل صدیقی سے پہلے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی صدف جعفر نے گذشتہ سال نیو جرسی میں مونٹگمری ٹاو¿ن شپ (نیوجرسی)کا میئر بن کر تاریخ رقم کی تھی

نیویارک (اردو نیوز ) امریکی ریاست میسا چیوسٹ میں پاکستانی نژاد امریکی سمبل صدیقی کیمبرج شہر کی مئیر منتخب ہو گئی ہیں ۔ 31 سالہ سمبل صدیقی 2 سال کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔وہ کیمبرج میں مئیر منتخب ہونیوالی پہلی مسلم خاتون ہیں ۔صدیقی کا انتخاب پولرائزنگ سیاست کے اس دور میں امریکی شمولیت کی ایک اور اعلی مثال ہے۔ اور وہ شہر کے میئر کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد اپنے ریمارکس میں شمولیت کی اہمیت سے آگاہ تھیں۔

“میں مساوات ، شمولیت کےلئے پرعزم ہوں۔ اور دوسروں کو پہلے رکھنا۔ بالکل یہی ہے کہ میں آپ کی میئر کی حیثیت سے اگلے دو سالوں تک کوشش کروں گی۔ “انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر سب کے لئے کھل رہیگا۔
پاکستانی امریکیوں کی ایک بڑی جماعت سمیت امریکی مسلمانوں نے اس خبر کو خوش آئند قراردیا ہے اور متعدد نے سمبل صدیقی کو فیس بک ، ٹویٹر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مبارکباد دی۔ اہم شہر کے میئر کی حیثیت سے صدیقی کی قائدانہ حیثیت میں بلندی ، امیگریشن کے بارے میں جاری گرما گرم بحث کے دوران سامنے آئی ہے۔ بوسٹن گلوب کے مطابق ، سنبل صدیقی کیمبرج کی میئر منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہیں۔ایک اور پاکستانی نژاد امریکی صدف جعفر نے گذشتہ سال نیو جرسی میں مونٹگمری ٹاو¿ن شپ (نیوجرسی)کا میئر بن کر تاریخ رقم کی تھی۔

 

Mayor Sumbal Siddiqui

Related Articles

Back to top button