" "
پاکستان

سابق مئیر نیویارک مائیکل بلوم برگ کی بھی صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کی تیاریاں

مائیکل بلوم برگ کے قریبی حلقوں کی جانب سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ بھی صدارتی الیکشن میں شامل ہونے کے لئے پر تول رہے ہیں

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے تین ٹرم کےلئے مئیر رہنے والے سابق مئیر اور ارب پتی امریکن مائیکل بلوم برگ نے بھی 2020کے صدارتی الیکشن دوڑ میں شامل ہونے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ایک سال قبل صدارتی الیکشن مہم کے آغاز کے موقع پر بھی یہ خبریں زیر گردش رہیں کہ مائیکل بلوم برگ صدارتی امیدوار بنیں گے لیکن اُس وقت انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم اب کہ جب صدارتی الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے اور ڈیموکریٹ پارٹی میں صدارتی امیدوار کے انتخاب کے سلسلے میں پرائمری الیکشن مہم زوروں پر ہے، مائیکل بلوم برگ کے قریبی حلقوں کی جانب سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ بھی صدارتی الیکشن میں شامل ہونے کے لئے پر تول رہے ہیں ۔وہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ مائیکل بلوم برگ بطور مئیر پہلی دو ٹرم کے دوران ریپبلکن پارٹی میں رہے اور تیسری ٹرم میں انہوں نے ریپبلکن پارٹی کو چھوڑ کر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور جیت گئے۔ ان کا شمار امریکہ کے ارب پتی بزنس مین میں ہوتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمل جو کہ ارب پتی بزنس مین ہیں، سے زیادہ امیر ہیں ۔
ڈیموکریٹ پارٹی میں سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن، سینیٹربرنی سینڈرز، سینیٹر کوری بوکر، سینیٹرالزبتھ وارن سمیت اہم قائدین پرائمری الیکشن کی دوڑ میں ہیں اور اگر اس دوڑ میں موئیکل بلوم برگ بھی شامل ہوجاتے ہیں تو ڈیموکریٹ امیدواروں کے درمیان مقابلہ کانٹے دار ہو جائیگا۔

Mayor Michael Bloomberg, president elections 2020

Related Articles

Back to top button