پاکستان

مئیر ایرک ایڈمز کی پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین سے سٹی ہال میں ملاقات

سٹی ہال میں مئیر ایرک ایڈمز سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ملاقات کی

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے تفصیلی ملاقات کی ہے ۔ سٹی ہال میں ہونیوالی اس ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور کمیونٹی کی اہم نمائندہ تنظیموں کے قائدین اور ارکان نے ملاقات کی ۔

مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی کمیونٹی کی مسلسل ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کی سپورٹ پر شکرئیہ ادا کیا اور کمیونٹی قائدین کو ان کی قیادت میں سٹی انتظامیہ کی جانب سے نیویارکرز کی فلاح و بہبود اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین کی جانب سے مئیر ایرک ایڈمز کے پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا اور مئیر کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم معاملات اور ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں مئیر کے سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی، مسلم وومین لیزون برائے کمیونٹی افئیرز یونٹ عطیہ شہناز، ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا سمیت دیگر پاکستانی امریکن حکام بھی موجود تھے۔

Eric Adams, Pakistani American Community

Related Articles

Back to top button