پاکستان

مئیر ایرک ایڈمز کا مسلم کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

میں مسلم امریکن کمیونٹی کا کوئی نیا نہیں بلکہ پرانا دوست ہوں ۔میری جیت ، مسلم امریکن کمیونٹی کی جیت ہے، ایرک ایڈمز

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے مسلم امریکن کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ افطار ڈنر میں پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان شریک ہوئے ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض مئیر کے سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی نے ادا کئے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔

احسن چغتائی نے مئیر ایرک ایڈمز کی خدما ت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امریکن کمیونٹی ، سٹی انتظامیہ میں مسلم کمیونٹی کے لئے اہم مواقع پیدا کرنے پر مئیر کی مشکور ہے ۔
مئیر ایرک ایڈمز نے خطاب کرتے ہوئے مسلم امریکن کمیونٹی کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے اور اس درس کے اثرات ہمارے ساتھ ہمیشہ رہنے چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم امریکن کمیونٹی کا کوئی نیا نہیں بلکہ پرانا دوست ہوں ۔میری جیت ، مسلم امریکن کمیونٹی کی جیت ہے ۔

مئیر نے افطار ڈنر کے اہتمام میں کوپو کے محمد رضوی سمیت دیگر مسلم کمیونٹی قائدین کا بھی شکرئیہ ادا کیا ۔

قبل ازیں تقریب کے شرکاءنے سٹی بلڈنگ میں افطار کی اور نماز مغرب بھی وہاں پر ہی با جماعت ادا کی ۔

Related Articles

Back to top button