پاکستانامیگریشن نیوز

صدر بائیڈن کا سپورٹر ہوں، بائیڈن کی دوسری ٹرم میں کامیابی دیکھنا چاہتا ہوں ، مئیر نیویارک

I am a supporter of President Biden and want to see his success in a second term, says Mayor Eric Adams

نیویارک سٹی میں گینگز کے منظم جرائم کے خلاف پولیس کی منظم کاروائی کو یقینی بنا رہے ہیں، سب وے میں جرائم کے خاتمے کے لئے بھی ٹرانزٹ پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کرینگے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ وہ صدر جو بائیڈن کے سپورٹرہیں اور آئندہ الیکشن میں صدر بائیڈن کو دوسری ٹرم کے لئے صدر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے سٹی ہال میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران نومبر میں ہونیوالے امریکی صدارتی الیکشن اور ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک میں صدارتی مہم کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

مئیر ایڈمز نے پریس کانفرنس میں اپنے دورہ البنی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کی ضرریات اور وسائل کے حوالے سے البنی میں اہم امور پر بات چیت کی کی ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی ہو یا سٹیٹ ، ہم سب کو در پیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی میں افورڈ ایبل ہاو¿سنگ کی ضروریات سمیت کرائیہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدام اٹھانے ہیں ۔

رینڈل آئی لینڈ میں پولیس آفیسر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے ایک سوال کے جواب میں مئیر کا کہنا تھا کہ میں نے واقعہ کی ویڈیو دیکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ، وہاں پر تین ہزار افراد موجود ہیں ۔کسی بھی جگہ پر ’ بیڈ ایکٹرز‘ ہو سکتے ہیں۔ پولیس آفیسرز اندر گئے اور انہوں نے کم سے کم قوت کا استعمال کرکے ، متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ رینڈل آئی لینڈ میں خدمات انجام دینے والے ہمارے آفیسرز محفوظ رہیں ۔

پناہ گزینوں کو دئیے جانیوالے ”ڈیبٹ کارڈ “ پروگرام کے بارے ایک سوال کے جواب میں مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ 177000افراد کی دن میں تین بار کھانے اور رہائش سمیت دیگر ضروریات پوری کررہے ہیں ۔نیویارک سٹی گورنمنٹ ،بغیر نیشنل گورنمنٹ کی مدد کے یہ کام کام کررہی ہے ۔ ہم اس مسلہ کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہماری لاگت کم سے کم ہو اور نیویارک کے ٹیکس دہندگان پر کم سے کم بوجھ پڑے ۔ہم لاگت کو کم سے کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔ ہم نے جو پائلٹ پروگرام شروع کئے ہیں، ان سے لاگت میں کمی آئی ہے ۔مئیر نے کہا کہ ہم نیویارک کی لوکل اکنامی میں سرمائیہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم خریداری نیویارک سٹی کی سطح پر کررہے ہیں ۔
سب وے میں جرائم کے بارے ایک سوال کے جواب میں مئیر نے کہا کہ ہم نے 2022میں سب وے سیفٹی پلان پر عملدرامد شروع کیا، گورنر ہوکل بھی ہمارے ساتھ شامل تھیں ۔ ہم ٹرانزٹ اتھارٹی اور گورنر آفس کے ساتھ روابط کے بعد مزید وسائل کو مختص کرنے کے حوالے سے اقدام کریں گے ۔ ہم سب وے سٹیشن پر پولیس آفیسرز کی موجودگی اور نقل و حرکت میں اضافہ کریں گے ۔

نیویارک سٹی میں گینگ ایشو کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جو ہو رہا ہے، اس کے نیویارک پر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں ۔ہم اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہو ، وہ اسے ملے ، ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس مسلہ کے ادراک کو بھی ہینڈل کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم منظم گروہوں کے خلاف منظم اندازمیں کردار ادا کررہے ہیں اور مزید منظم اندار میں اس کردار کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو افرادی قوت کی ضرورت رہتی ہے ۔ یہ ادارے اپنے کردار کو مزید موثر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی بشمول روبوٹس کا بھی استعمال کرہے ہیں ۔

 

Related Articles

Back to top button