نیویارک سٹی انتظامیہ میں بڑی تبدیلیوں کے بعد مئیر ایرک ایڈمز کی اہم پریس کانفرنس
پریس کانفرنس کے دوران مئیر ایڈمز کی ”باڈی لینگوئج“ معمول کے مطابق نظر آئی اور ان کا لبو و لہجہ بھی معمول کے مطابق تھی
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے منگل کو معمول کے مطابق منگل آٹھ اکتوبر کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ ان کی یہ پریس کانفرنس اس لحاظ سے اہم تھی کہ سٹی انتظامیہ کی سطح پر اہم تبدیلیوں کے بعد یہ مئیر ایڈمز کی پہلی پریس کانفرنس تھی ۔ پریس کانفرنس کے دوران مئیر ایڈمز کی ”باڈی لینگوئج“ معمول کے مطابق نظر آئی اور ان کا لبو و لہجہ بھی معمول کے مطابق تھی ۔
Mayor Eric Adams Holds In-Person Media Availability
پریس کانفرنس میں مئیر ایڈمز سے ان کے چیف مسلم لیزون محمد باہی کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔ مئیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے محمد باہی کو ہمیشہ کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہوئے پایا تاہم مئیر کا کہنا تھا کہ محمد باہی کے کیس کے حوالے سے بہتر ہے کہ ان اٹارنی جو کہ کیس میں ان کا دفاع کررہے ہیں، ان سے بات کی جائے ۔مئیر نیویارک کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو اپنا کام کرنے دینا چاہئیے اور ہمیں نیویارک میں اپنا کام جاری رکھنا ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مئیر ایڈمزنے نیویارک سٹی میں جرائم کی شرح میں مسلسل کمی کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم پیش رفت ان کی انتظامیہ کی کاکردگی کی اہم عکاسی ہے ۔ مئیر کا کہنا تھا کہ پبلک سیفٹی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔
مئیر ایرک ایڈمز نے اپنی پریس کانفرنس میں شینا رائٹس جو کہ ڈپٹی مئیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں، کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور ماریہ ٹوریس کی بطور فرسٹ ڈپٹی مئیر تقرری کا بھی اعلان کیا ۔