نیویارک سٹی کا 6لاکھ نیویارکرز کےلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان
نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو نے نیویارک میں بسنے والے تمام نیویارکرز قطع نظر ان کے سٹیٹس کے ،کےلئے ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کا بڑا اعلان کر دیا ہے
انتظامیہ جلد ایک بڑا اور جامع ہیلتھ کئیر پلان لانچ کرے گا جس کے تحت نیویارک سٹی میں موجود چھ لاکھ سے زائد افراد بشمول غیر قانونی تارکین وطن جو کہ ہیلتھ کئیر سے محروم ہیں ،کو ہیلتھ کوریج فراہم کرے گا۔مئیر بل ڈبلازیو
ایک طرف جہاں وفاقی حکومت لاکھوں امریکیوں کےلئے ہیلتھ کئیر ختم کررہی ہے، نیویارک سٹی قطع نظر امیگریشن سٹیٹس کے ،اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہر نیویارکر کو معیاری اور جامع ہیلتھ کئیر تک رسائی ہو ۔
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو نے نیویارک میں بسنے والے تمام نیویارکرز قطع نظر ان کے سٹیٹس کے ،کےلئے ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کا بڑا اعلان کر دیا ہے ۔مئیر ڈبلازیو کے مطابق ان کی انتظامیہ جلد ایک بڑا اور جامع ہیلتھ کئیر پلان لانچ کرے گا جس کے تحت نیویارک سٹی میں موجود چھ لاکھ سے زائد افراد بشمول غیر قانونی تارکین وطن جو کہ ہیلتھ کئیر سے محروم ہیں ،کو ہیلتھ کوریج فراہم کرے گا۔
مئیر ڈبلازیو کے مطابق صحت کی دیکھ بھال (ہیلتھ کئیر ) ان لوگوں کا استحقاق نہیں کہ جو اسے افورڈ کر سکیں بلکہ یہ ایک حق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف جہاں وفاقی حکومت لاکھوں امریکیوں کےلئے ہیلتھ کئیر ختم کررہی ہے، نیویارک سٹی قطع نظر امیگریشن سٹیٹس کے ،اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہر نیویارکر کو معیاری اور جامع ہیلتھ کئیر تک رسائی ہو ۔