سابق مئیر نیویارک بل ڈبلازیو اور اہلیہ شرلین کا علیحدگی کا فیصلہ
دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن وہ ایک دوسرے کو طلاق دیں گے اور نہ ہی پارک سلوپ میںواقع اپنے گھر سے منتقل ہوں گے
بل ڈبلازیو اور شرلین میک کرے نے نیویارک ٹائمز سے ایک طویل انٹرویو میں بتایا کہ دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن وہ ایک دوسرے کو طلاق دیں گے اور نہ ہی پارک سلوپ میںواقع اپنے گھر سے منتقل ہوں گے
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے سابق مئیر بل ڈبلازیو اور ان کی اہلیہ و سابق خاتون اوال نیویارک شرلین میک کرے نے الگ ہونے اور رشتہ ازدواج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ دونوں نے یہ اعلان مشترکہ طور پر کیا۔بل ڈبلازیو اور شرلین میک کرے نے نیویارک ٹائمز سے ایک طویل انٹرویو میں بتایا کہ دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن وہ ایک دوسرے کو طلاق دیں گے اور نہ ہی پارک سلوپ میںواقع اپنے گھر سے منتقل ہوں گے۔
بل ڈبلاز یو کا نیویارک ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ جب تعلقات ’آف ‘ (Off) ہو جائیں تو آپ جیسے رہتے ہیں، ویسے نہیں رہنا چاہتے ۔بل ڈبلازیو اور شرلین کا کہنا ہے کہ اُن کی پبلک لائف میںان کی الگ الگ مصروف زندگیاں ، کورونا کے دوران کے معاملا ت اور سب سے بڑھ کو مئیر بل ڈبلازیو کا صدارتی الیکشن لڑنے کے فیصلے ، الگ ہونے کے سبب بنے ۔
واضح رہے کہ بل ڈبلازیو سال2013میں مئیر مائیکل بلوم برگ کی بار ہ سالہ مئیر شپ کے اختتا م پر نیویارک سٹی کے مئیر منتخب ہوئے ۔ مئیر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بل ڈبلاز یو پڑھا رہے ہیں اور اٹلی میں تقاریر کرتے ہیں جبکہ شرلین میک کرے ذہنی صحت سے متعلق اپنے پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔
Mayor Bill Deblasio, Urdu News New York