پاکستان

نیویارک سٹی کے مئیر نے صدر بائیڈن کو بیٹے کی سزا معاف کرنے پر سنا دی

Eric Adams Says Biden and Trump Both See FBI as 'Politicized

صدر جو بائیڈن اور منتخب صدر ایک بات پر متفق ہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف بی آئی ) ”پولیٹیسائزڈ“(یعنی کہ سیاسی اثر و رسوخ میں ) ہے، مئیر ایرک ایڈمز

نیویارک ( اردونیوز )نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے منگل تین دسمبر کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن اور ایف بی آئی کو سنا دیں۔ مئیر ایڈمز سے صدر بائیڈن کی جانب سے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو معاف کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا تو مئیر ایڈمز مسکرا دئیے اور مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن اور منتخب صدر ایک بات پر متفق ہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف بی آئی ) ”پولیٹیسائزڈ“(یعنی کہ سیاسی اثر و رسوخ میں ) ہے ۔

سیاسی پنڈتوں کے مطابق مئیر ایڈمز نے اپنے خلاف جاری کیسوں کے حوالے سے ایف بی آئی اور صدر بائیڈن پر بین السطور طنز کیا ہے اور اشارہ کیا ہے کہ ان کے خلاف جاری کیس بھی سیاسی نوعیت کے ہیں ۔

Eric Adams Says Biden and Trump Both See FBI as ‘Politicized

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button