اسلام آباد (احسن ظہیر سے ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ملک بھر میں موجود پی ڈی ایم سمیت اپنی اتحادی جماعتوں کے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ سوموار کو سپریم کورٹ کے سامنے پہنچے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کا چار تین کا فیصلہ قبول کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا از خود نوٹس لینے کا اختیار ختم ہو چکا ہے۔ پارلیمنٹ کی جانب سے منظورہ کردہ بل قانون بن چکا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو جمہوریت اور ملک و قوم کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر گھی ٹیڑی انگلیوں سے نہ نکلا تو ہمیں اپنے حقو ق لینے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کی کال دے رہے ہیں ۔ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہمارے مظاہرے کے دوران ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمات درج ہونے چاہئیے ۔
Moulana Fazal ur Rahman, PDM, Urdu News Islamabad