پاکستانخبریں

سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی جہاز میں طبیعت خراب ، نیویارک میں ائیرپورٹ سے سیدھے کلینک پہنچ گئے

مولا بخش چانڈیو کو ائیرپورٹ سے سیدھا ڈاکٹر غلام اللہ شہزاد کے پاس لے جایا گیا ، طویل فلائٹ کی وجہ سے طبیعت ناساز ہوئی ، اب بہتر ہیں، ڈاکٹر

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیوکی نیویارک آمد کے دوران جہاز میں طبیعت ناساز ہو گئی ۔ مولا بخش چانڈیو جب نیویار ک کے جان ایف کے ائیرپورٹ پر پہنچے توا نہوں نے ائیر پورٹ پر اپنے استقبال کے لئے آنے والے میزبان سے کہا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے ، وہ ڈاکٹر کے پاس جانا چاہتے ہیں۔

اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے سینیٹر مولا بخش چاندیا کو پہلے ’ارجنٹ کئیر سنٹر ‘ لے جانے کی تجویز زیر غور آئی تاہم بعد میں انہیں کوینز، نیویارک میں ایک پاکستانی امریکن سینئرجی آئی ڈاکٹر غلام اللہ شہزاد کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر شہزاد نے ان کا مکمل معائنہ کیا ۔ انہیں کچھ ادویات دیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر کی رائے تھی کی پاکستان سے نیویارک کی طویل فلائٹ کی وجہ سے مولا بخش چانڈیا کی طبیعت کچھ ناساز ہوئی ۔

بتایا گیا ہے کہ مولا بخش چانڈیو کی طبیعت اب بہتر ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر غلام اللہ شہزاد نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی جمعرات کو دوبارہ خیریت دریافت کی اور انہیں بتایا گیا کہ وہ اب بہتر ہیں ۔ سینیٹر چانڈیو نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونیوالی سائیڈ لائیز پر ہونیوالے اجلاسوں میں شریک ہوں گے ۔

Related Articles

Back to top button