پاکستاناوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک کی مسجد نورالہدیٰ برونکس کے واجبات کی 17سال بعد ادائیگی مکمل

Masjid Noor-ul-Huda in Bronx Announces Completion of Mortgage Payments During Eid al-Fitr Prayers - A 17-Year Milestone

برونکس میں 17سال قبل قائم ہونیوالی مسجد نورالہدیٰ کے امام قاری مدثر نقشبندی نے نماز عید کے اجتماع سے خطاب کے دوران خوشخبری سنائی کہ مسجد کی مورگیج کی سو فیصد ادائیگی مکمل ہو گئی ہے
مسجد کی تعمیر میں حصہ ڈالنے والوں کا صرف شکرئیہ ادا کرنے کے ساتھ ان کے لئے دعا کر سکتے ہیں لیکن اس کار خیر کا اللہ تعالیٰ انہیں انشاءاللہ اجر عظیم عطاءفرمائیں گے، قاری مدثر حسین نقشبندی
برونکس میں مسجد نورالہدیٰ 17سال قبل قائم ہوئی،مسجد نورالہدیٰ انتظامیہ کی جانب سے راجہ جاوید اقبال نے راجہ برادری سمیت کمیونٹی اور نمازیوں کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا کہ جن کی وجہ سے ادائیگی مکمل ہوئی
مسجد نورالہدیٰ کی نہ صرف 17سالہ عرصے میں الحمد اللہ مورگیج کی سو فیصدمورگیج ادائیگی بھی مکمل کردی گئی، بلکہ بڑی توسیع بھی گئی ، راجہ برادری، مسجد کے سپورٹرز اور انتظامیہ کے ارکان کو مبارکباد

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کے علاقے برونکس میں واقع مسجد نور الہدیٰ کی 17سال کے بعد الحمد للہ تمام تر مورگیج کی ادائیگی سو فیصد مکمل ہو گئی ہے اور بنک کی جانب سے ”پیڈ آف “ ( Paid Off)کا سرٹفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مسجد نور الہدیٰ کی انتظامیہ کی جانب سے یہ بڑی خوشخبری ، نمازیوں کو نما ز عید الفطر کے موقع پر سنائی گئی ۔ امام مسجد قاری مدثر حسین نقشبندی نے نماز عید کے اجتماع سے خطاب کے دوران بنک کی جانب سے مسجد کی ادائیگی کی ”پیڈ آف “ رسید دکھاتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ 17سال کے بعد مسجد کی تمام تر ادائیگی مکمل ہو گئی ہے ۔
اس اعلان پر مسجد میںنمازیوں نے نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا اور مسجد نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت ﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ 17سالوں کے دوران نہ صرف مسجد کی تمام تر ادائیگی مکمل ہو گئی ہے بلکہ اس دوران مسجد کی توسیع بھی کی گئی اور نمازیوں کے لئے جگہ کی گنجائش دو گنا سے زائد بھی کی گئی ہے ۔
قاری مدثر حسین نقشبندی نے جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب انشاءاللہ ہم مسجد کے لئے چندے کی اپیل نہیں کریں گے ، الحمد للہ ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، راجہ برادری اور مسجد کے نمازیوں اور کمیونٹی کی جانب سے دئیے جانے والے عطیات کی مدد سے مسجد کی ادائیگی سو فیصد مکمل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسجد کی تعمیر میں حصہ ڈالنے والوں کا صرف شکرئیہ ادا کرنے کے ساتھ ان کے لئے دعا کر سکتے ہیں لیکن اس کار خیر کا اللہ تعالیٰ انہیں انشاءاللہ اجر عظیم عطاءفرمائیں گے ۔
مسجد نور الہدیٰ کے صدر راجہ جاوید اقبال نے پوری انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے راجہ برادری سمیت مسجد کی تعمیر ، توسیع اور واجبات کی ادائیگی میں حصے ڈالنے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکرئیہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جس نے ہم سب کو برونکس میں مسجد بنانے کی توفیق عطاءکی ، مسجد نور الہدیٰ نہ صرف عبادات اور دینی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہے بلکہ مسجد ہماری نوجوان نسل کی دینی تعلیم و تربیت کا بھی اہم مرکز ہے۔ راجہ جاوید اقبال نے راجہ برادری کے تمام ارکان سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات کا نام لے کر شکرئیہ ادا کیا اور نمازیوں کا بھی شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے 17سالوں کے دوران مسلسل مسجد کو سپورٹ کیا۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد نمازیوں نے نہ صرف ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی بلکہ مسجد کی ادائیگی کی تکمیل پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور مسجد انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ آخر میں قاری مدثر حسین نقشبندی کی جانب سے خصوصی دعا کروائی گئی ۔

Masjid Noor-ul-Huda in Bronx Announces Completion of Mortgage Payments During Eid al-Fitr Prayers – A 17-Year Milestone

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button