پاکستانبین الاقوامی

میئر نیویارک ایڈمز نے ماریہ ٹوریس سپرنگر کو فرسٹ ڈپٹی مئیر مقرر کر دیا

Mayor Adams Appoints Maria Torres-Springer as First Deputy Mayor

ماریہ ٹوریس سپرنگر، جو ڈپٹی میئر برائے ہاؤسنگ، اکنامک ڈویلپمنٹ اور افرادی قوت کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو فرسٹ ڈپٹی میئر کے عہدے پر فائز کیا جا رہا ہے، مئیر ایرک ایڈمز

نیویارک ( اردونیوز ) مئیر نیویارک ایرک ایڈمز کی جانب سے ڈپٹی مئیر ماریہ ٹوریس سپرنگر کو فرسٹ ڈپٹی مئیر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ مئیر آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا کہ ماریہ ٹوریس سپرنگر، جو ڈپٹی میئر برائے ہاؤسنگ، اکنامک ڈویلپمنٹ اور افرادی قوت کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو فرسٹ ڈپٹی میئر کے عہدے پر فائز کیا جا رہا ہے۔ وہ اس نئے کردار میں سٹی آف نیویارک کے لیے اسٹریٹجک سمت اور بجٹ کی نگرانی کے امور فراہم کریں گی، جبکہ اپنے ہاوسنگ اور اقتصادی ترقی کے پورٹ فولیو کی قیادت بھی جاری رکھیں گی۔

یہ تقرری پہلی ڈپٹی میئر شینا رائٹ کی روانگی کے بعد عمل میں آئی، جنہوں نے ایڈمز انتظامیہ کے دوران گن وائلنس پریونشن ٹاسک فورس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ماریہ ٹوریس سپرنگر نے انتظامیہ کے پہلے نصف میں نیو یارک کی کووڈ19سے بحالی میں نمایاں کام سرانجام دیا، اور ہاو¿سنگ بحران سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کیے۔

میئر ایڈمز ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہماریہ ٹوریس سپرنگر نے ہمارے شہر کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں، اور میں پر امید ہوں کہ وہ اس نئے کردار میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گی۔

ٹوریس سپرنگر نے اس تقرری پر کہا، “میئر ایڈمز کا شکریہ کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، میں اس شہر کی خدمت کرنے کے لیے پر عزم ہوں اور اپنی تمام تر توانائیاں نیویارک کے بہتر مستقبل کے لیے صرف کروں گی۔”

Mayor Adams Appoints Maria Torres-Springer as First Deputy Mayor

Related Articles

Back to top button